اسپورٹس

New Zealand vs South Africa: ون ڈے کرکٹ کی 53 سالہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹزکے نے پاکستان میں بنایا عالمی ریکارڈ

New Zealand vs South Africa: پاکستان میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور جب افریقی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی تو اس نے 26 سالہ میتھیو بریٹزکے کو ڈیبیو کا موقع دیا۔ میتھیو نے اپنے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم کی ہے کیونکہ وہ اپنے پہلے ون ڈے میچ میں 150 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میتھیو بریٹزکے نے نیوزی لینڈ کے خلاف 148 گیندوں پر 150 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ ان سے پہلے ون ڈے ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈیسمنڈ لیو ہینس کے نام تھا جنہوں نے 1978 میں آسٹریلیا کے خلاف 148 رنز بنائے تھے۔

20 گیندوں میں بنائے49 رنز

میتھیو بریٹزکے نے سنچری کی اننگز انتہائی سست انداز میں کھیلی۔ وہ اس قدر آہستہ کھیل رہے تھے کہ انہوں نے 128 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کر لی لیکن سنچری مکمل ہوتے ہی یہ 26 سالہ بلے باز طوفانی موڈ میں آ گیا۔ بریٹزکے نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اگلی 20 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ اس طرح ان کی اننگز 148 گیندوں پر 150 کے اسکور پر ختم ہوئی۔ بریٹزکے نے میچ میں ویان مولڈر کے ساتھ 131 رنز اور جیسن اسمتھ کے ساتھ 93 رنز کی شراکت داری کی۔

ون ڈے ڈیبیو میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور

میتھیو بریٹزکے – نیوزی لینڈ کے خلاف 150 رنز

ڈیسمنڈ ہینس – آسٹریلیا کے خلاف 148 رنز

رحمان اللہ گرباز – آئرلینڈ کے خلاف 127 رنز

کولن انگرام – زمبابوے کے خلاف 124 رنز

مارک چیپ مین – متحدہ عرب امارات کے خلاف 124 رنز

یہ بھی پڑھیں- IND vs ENG 2nd ODI: ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو دی شکست، روہت کی سنچری کی بنیاد پر 4 وکٹ سے درج کی جیت

میتھیو بریٹزکے کی بات کریں تو وہ جنوبی افریقہ کے لیے اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 151 رنز بنائے ہیں۔ لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی مسلسل اچھی کارکردگی کی وجہ سے انہیں IPL 2025 کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس سے معاہدہ ملا۔ ایل ایس جی نے انہیں 57 لاکھ روپے میں شامل کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago