نئی دہلی: قومی راجدھانی میں تقریباً 27 سال کے بعد بنواس ختم ہونے کے بعد بی جے پی کی حکومت بننے جا رہی ہے، آنے والے دنوں میں بی جے پی کی طرف سے دہلی کے وزیراعلی کا اعلان ہوجائے گا، جس پرسماجی وفلاحی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے ذمہ داران نے بی جے پی کے تمام لیڈران بالخصوص دہلی کے بی جے پی کے اراکین اسمبلی کوخصوصی طورپرمبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اس سلسلے میں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہ الحاج محمدعرفان احمد نے میڈیا کودیئے گئے پریس بیان میں دارالحکومت کی اس شاندارفتح یابی پر وزیراعظم نریندرمودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی دہلی کے صدرویریندرسچدیوا، بالخصوص مالویہ نگر سے ایم ایل اے ستیش اُپادھیائے اورمصطفی آباد سے رکن اسمبلی موہن سنگھ بشٹ سمیت دیگربی جے پی کے اراکین اسمبلی کومبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بتادیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ نے تمام دہلی میں پسماندہ مسلمانوں سے بی جے پی کے نمائندوں کوووٹ کر نے کی خصوصی اپیل کی تھی، صوبے کے الیکشن کے دوران سمیتی کی کورکمیٹی کی میٹنگ منعقد ہو ئی تھی، جس میں اکرم شاہ، فخرالدین سیفی، سرفرازعلی، حاجی کلو، محمد اقبال، رازق فرشی والا قریشی و دیگر شریک ہوئے اور پسماندہ مسلم سماج سے خاص اپیل کی گئی تھی کہ بی جے پی کو اس بار دہلی میں اقتدار میں لانا بیحد ضروری ہے، کیونکہ آج وزیر اعظم ہند عالیجناب نریندر مودی صاحب کی اقتدا و سرپرستی میں ملک خوب ترقی کی اونچائیوں تک پہنچ رہاہے، مگر افسوس 27 سالوں میں وہ کام نہیں ہو رہے تھے، جو کام ملک کی راجدھانی میں ہو نے چاہئے تھے،جنکودیکھ کر واقعی لگے کہ یہ ہندوستان کی راجدھانی ہے،جبکہ بھاجپا کے زیراقتدار دیگر صوبوں میں بے تحاشا ترقی یافتہ ہو رہے ہیں اور سبھی ریاستوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خوب اسکیمیں بھی نافذ کی جارہی ہیں۔
دراصل حکومت ہند کے تحت قائم سینٹرل وقف کونسل اورآل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رُکن کے علاوہ ریلوے بورڈ (پی.اے.سی) کے ممبر رہے، ساتھ ہی راجدھانی کے اوکھلا حلقہ سے بھاجپا کی طرف سے ایم ایل اے کا چناؤ لڑنے والے الحاج محمدعرفان احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے’میڈیا کے نمائندوں‘ سے گفتگومیں کہا کہ دہلی کی جیت کا سہرا نریندر مودی کو ہی جاتاہے، کیونکہ آج پورے ملک میں بہترین اورشاندارترقی یافتہ کام ہو رہے ہیں اورہرطبقہ وہرکمیو نٹی کے لوگوں کوسرکاری اسکیموں سے فائدہ بھی مل رہا ہے، تاہم اب ڈبل انجن والی حکومت میں پوری دہلی چمکے گی، ہم اس بات کابھرپورطریقے سے یقین دلاتے ہیں۔ الحاج عرفان نے مزید کہا کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر حاصل ہے کہ ہماری تنظیم کی اپیل کا بہت زیادہ اثرہوا، لہذا پسماندہ مسلمانوں نے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے، جو کہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔ وہیں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے قومی صدر احسان عباسی صاحب ودیگرعہدیداروں نے بھی اخبارنویسوں سے گفت و شنید میں تمام بی جے پی اور اسے وابستہ تمام کا میاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے، بالخصوص مالویہ نگر سے ہر دلعزیز بی جے پی سے جیت حاصل کرنے والے این ڈی ایم سی کے سابق چیئر مین ستیش اُپادھیائے صاحب اور مصطفی آباد سے ایم ایل اے جناب موہن سنگھ بشٹھ کو خصوصی طور پر نیک خواہشات پیش کیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…
سی بی ایس ای کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اگست 2026 کو ملک…
یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…