engineer rashid
طویل عرصے سے جیل میں بند جموں و کشمیر کی بارہمولہ سیٹ کے ایم پی انجینئر رشید کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول دے دیا ہے۔ عدالت نے رشید کو دو دن کی حراستی پیرول دیا ہے۔ تاہم عدالت نے رشید کو پیرول دینے کے ساتھ کئی شرائط بھی عائد کی ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے ایم پی انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کو حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ رشید پیرول کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال نہیں کرے گا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ رشید اپنی محدود ذمہ داری کے علاوہ کسی سے بات نہیں کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ رشید کسی بھی طرح میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ ابجینئررشید کے خلاف دہشت گردی کی فنڈنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ انجینئر رشید پر جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گرد گروپوں کو فنڈنگ کرنے کا الزام ہے۔ رشید کو 2019 میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
کیا انجینئر رشید بھوک ہڑتال پر تھے؟
انجینئر رشید نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ “میں جموں و کشمیر کے سب سے بڑے حلقے کی نمائندگی کرتا ہوں، حلقے کی نمائندگی نہ روکیں، حلقے کی آواز کو نہ دبائیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے انجینئر رشید بھی لوک سبھا الیکشن کی مہم چلانے اور ایم پی کا حلف لینے کیلئے جیل سے باہر آئے تھے۔ رشید 31 جنوری سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف بھوک ہڑتال پر تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…
ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…
دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…
رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…