قومی

Mamta Kulkarni News: ممتا کلکرنی کا اعلان، ‘میں مہامنڈلیشور کے عہدے سےدے رہی ہوں استعفیٰ، میں سادھوی تھی اور وہی رہوں گی…

ممتا کلکرنی ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مہا کمبھ میں اپنا پنڈ دان کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں کنر اکھاڑہ کا مہا منڈ لیشور بنا دیا گیا۔ لیکن اس پر کافی تنازعہ بھی ہوا۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

ممتا کلکرنی نے دیا استعفیٰ

انہوں نے کنر اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ممتا نے کہا، “میں کنر اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور کے عہدے سے استعفی دے رہی ہوں، میں بچپن سے سادھوی ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گی…”

ممتا کو کنر اکھاڑہ کا مہا منڈ لیشور بنائے جانے پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ اس تنازعہ کو ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر ممتا نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی سادھوی کی طرح گزاریں گی۔

جب ممتا پراٹھے سوال

پریاگ راج مہا کمبھ میں، ممتا نے کنر اکھاڑہ میںاپنا پنڈ دان کیا تھا اور پھر انہیں فوراً مہامنڈلیشور بنا دیا گیا۔ انہوں نے پنڈ دان کیا، سنگم میں اسنان کیا، پھر انہیں مہامنڈلیشور بنایا گیا۔ جیسے ہی ممتا کلکرنی مہامنڈلیشور بنیں، کئی طرح کے سوالات اٹھنے لگے۔

بابا رام دیو سے لے کر کئی سنتوں اور اکھاڑہ کے لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ ممتا کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ جو کل تک دنیاوی لذتوں میں مگن تھی وہ اچانک ایک ہی دن میں سنت بن گئی ہے اور مہامنڈلیشور جیسے القابات لے رہی ہے۔

تاہم، ممتا نے کہا تھا کہ مہامنڈلیشور بننے  سے قبل انہیں سخت مراحل  میں ڈالا گیا تھا۔ ممتا نے کہا تھا کہ مہامنڈلیشور بننے سے پہلے چار جگت گرووں نے میرا امتحان لیا۔ مجھ سے سخت سوالات پوچھے۔ میرے جوابات سے وہ سمجھ گئے کہ میں نے کتنی تپسیا کی ہے۔ پچھلے دو دنوں سے وہ مجھ سے مہامنڈلیشور بننے کی درخواست کر رہے تھے تو میں نے کہا کہ مجھے بھگوا کی کیا ضرورت ہے۔

 ممتا نے مہامنڈلیشور کا عہدہ ملنے پر کہا تھا کہ یہ موقع 144 سال بعد آیا ہے، اس میں مجھے مہامنڈلیشور بنایا گیا ہے۔ یہ کام صرف آدی شکتی ہی کر سکتی ہے۔ میں نے کنر اکھاڑہ کا انتخاب کیا کیونکہ یہاں کوئی غلامی نہیں ہے، یہ ایک آزاد اکھاڑہ ہے۔ آپ کو زندگی میں ہر چیز کی ضرورت ہے۔ تفریح ​​کی بھی ضرورت ہے۔ ہر چیز کی ضرورت ہونی چاہیے۔ تپسیہ ایک ایسی چیز ہے جو صرف قسمت سے حاصل ہو سکتی ہے۔ سدھارتھ (گوتم بدھ) نے بہت کچھ دیکھا تھا اور پھر ان میں تبدیلی آئی۔

غور طلب ہے کہ ممتا نے 1996 سے روحانیت کا راستہ اختیار کیا تھا ۔ انہوں کا دعویٰ ہے کہ وہ 12 سال سے سادھوی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

8 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

8 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

9 hours ago