اسپورٹس

Doug Bracewell Cocaine: بھارت کو شکست دینے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پر پابندی عائد، کوکین کا نشہ کرتے ہوئے پکڑے گے

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈگ بریسویل پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وہ کوکین استعمال     کے ٹیسٹ میں مثبت پائے گے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال جنوری میں بریسویل نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے کھیلتے ہوئے ویلنگٹن کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بریسویل نے اس میچ کے بعد منشیات کا استعمال کیا تھا۔ اس موضوع پر اسپورٹس انٹیگریٹی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اس 34 سالہ فاسٹ باؤلر نے واقعی کوکین کا استعمال کیا  تھی۔

اسپورٹس انٹیگریٹی کمیشن نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ ڈگ بریسویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا، لیکن اس کا ان کی کرکٹ کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یاد رہے کہ ویلنگٹن کے خلاف اس میچ میں بریسویل نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں اور 11 گیندوں پر 30 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی 6 وکٹوں سے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قصوروار پائے جانے کے بعد بریسویل پر ابتدائی طور پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی، جسے بعد میں کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا کیونکہ انہوں  نے ایک ماہ اصلاحی مرکز میں گزارا۔

بریسویل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے

بریسویل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے ڈگ بریسویل کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن بورڈ اب بھی ان کے کرکٹ کیریئر کو سپورٹ کرے گا۔ بریسویل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈگ بریسویل کا کیریئر میدان سے باہر متنازعہ واقعات سے بھرا رہا ہے۔ وہ 18 سال کی عمر سے ایسے واقعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ وہ شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے کئی بار پکڑے جارچکے ہیں ۔ 2010 سے 2017 تک وہ کئی بار ایسے واقعات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے۔

ڈگ بریسویل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں نیوزی لینڈ کے لیے 28 ٹیسٹ میچوں میں 74 وکٹیں لینے کے علاوہ 568 رنز بھی بنائے۔ ان کے نام 21 ون ڈے میچوں میں 26 وکٹیں اور 221 رنز ہیں اور ون ڈے کرکٹ میں ایک نصف سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔ انہوں نے 20 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 20 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

7 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

7 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

8 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

8 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

8 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

9 hours ago