اسپورٹس

Kyle Jamieson on Virat Kohli: آپ وراٹ جیسے بلے باز کو روک نہیں سکتے،ہار کے بعد نیوزی لینڈ کے گیندباز نے کوہلی کی دل کھول کر کی تعریف

وڈودرا کے بی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کوچاروکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے اصل ہیرو وراٹ کوہلی رہے، جنہوں نے شاندار 93 رنز کی میچ وننگ اننگزکھیلی۔ اس اننگز کے دوران وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 28000 رنز بھی مکمل کیے۔ اگرچہ وہ سنچری بنانے سے محروم رہے، لیکن اس کے باوجود انہیں ون ڈے کرکٹ میں 45ویں بار پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن نے بھارتی اسٹار بلے باز کی کھل کر تعریف کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میچ میں کائل جیمیسن نے وراٹ کو آؤٹ کر کے انہیں 54ویں ون ڈے سنچری بنانے سے روکا تھا، مگر اس کے باوجود ان کی عظمت کے معترف نظر آئے۔

کائل جیمیسن، جو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے وراٹ کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا مشکل ہے کہ وراٹ کوہلی اس وقت اپنے بہترین فارم میں ہیں یا نہیں۔ انہوں نے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی ایک طویل عرصے سے شاندارکھیل پیش کر رہے ہیں۔ جب بھی ان کے سامنے کھیلنے کا موقع ملتا ہے، تو محسوس ہوتا ہے کہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو بھی بہترین سطح پرلے جانا پڑتا ہے۔ کائل جیمیسن نے مزید کہا کہ وراٹ کوہلی ایک الگ ہی درجے کے کھلاڑی ہیں اور زیادہ تر وقت بہترین ردھم میں دکھائی دیتے ہیں۔ ان جیسے عظیم بلے بازوں کو روکنے کے لیے خاص حکمت عملی بنانی پڑتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں پر مکمل قابو پانا ممکن نہیں۔ وہ کسی نہ کسی طرح اپنا اثر قائم رکھتے ہیں، اسی لیے انہیں بیٹنگ کرتے دیکھنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔

اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ پر بات کرتے ہوئے کائل جیمیسن نے کہا کہ ہرکھلاڑی کے کیریئرمیں نشیب وفرازآتے ہیں اورسب کے تجربات مختلف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں ہی آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملا۔ اس تجربے نے ان کا نظریہ بدل دیا ہے اوراب وہ دوروں پر جانے، کرکٹ کھیلنے اورمیدان میں اترنے پر پہلے سے کہیں زیادہ شکر گزار محسوس کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

3 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

4 hours ago