اسپورٹس

ICC Men’s T20 World Cup: نیویارک کی مشکل پچ اور سامنے پاکستان، روہت شرما کی ٹیم بلاک بسٹر کلیش کے لیے تیار

نیویارک: ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان کا سفر آئرلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ مضبوط نوٹ پر شروع ہوا۔ لیکن اس میچ کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما یہاں کی پچ کو لے کر قدرے پریشان نظر آئے۔

آئرلینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں کی آسان جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کی شاندار شروات کرنے والے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم اتوار کے روز پاکستان کے خلاف میچ میں اسی طرح کے حالات میں کھیلنے کے لیے تیار ہوگی۔

بدھ کے روز ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا انتخاب کیا۔ ہندوستانی تیز گیند بازی اٹیک نے اس میچ کو پوری طرح ہندوستان کی گود میں ڈال دیا، جہاں اپنے پہلے ہی اسپیل میں ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹیں لے کر آئرلینڈ کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

محمد سراج دوسرے اینڈ پر مکمل دباؤ برقرار رکھے ہوئے تھے۔ ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی تیز گیند بازی سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں لے کر آئرلینڈ کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ہندوستانی ٹیم کو صرف 97 رنز کا ہدف ملا تھا۔ جواب میں بھارت کو پہلا جھٹکا وراٹ کوہلی کی صورت میں لگا۔ یہاں پریکٹس میچ کھیلے بغیر وراٹ کوہلی (1) بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی بار روہت کے ساتھ اوپننگ کر رہے تھے۔ روہت نصف سنچری بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور رشب پنت نے ناقابل شکست 30 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

اب ٹیم انڈیا کا مقابلہ 9 جون کو اسی گراؤنڈ پر پاکستان سے ہوگا۔ میچ کے بعد روہت نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کے خلاف کیا امید رکھنی ہے، ہم کنڈیشنز کے مطابق تیاری کریں گے۔ یہ ایک ایسا میچ ہوگا جس میں پوری ٹیم اکٹھی ہو گی اور اپنا حصہ ڈالے گی۔ امید ہے کہ ہم پھر سے اس طرح کا پرفارمنس کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا، “نیا گراؤنڈ، نیا مقام اور ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ یہاں کھیلنا کیسا محسوس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں پچ ابھی سیٹ نہیں ہوئی ہے اور تیز گیند بازوں کو کافی سپورٹ دے رہی ہے۔”

اس میچ میں روہت ہاتھ میں چوٹ لگنے سے ریٹائر ہو گئے۔ پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل کپتان کی انجری بھارت کے لیے تشویشناک ہے۔ حالانکہ، تجربہ کار بلے باز نے کہا کہ انہیں معمولی چوٹ آئی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔

وہیں، آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی ٹیم کی بڑی شکست تھی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ جمعہ کے روز کینیڈا کے خلاف باؤنس بیک کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

51 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago