نئی دہلی : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے اہم مقابلے میں نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 1-3 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے گروپ ایف میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز نے جارحانہ انداز اپنایا اور تیسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ یہ گول تیونس کے کپتان ایلیس اسکیری کی بدقسمتی سے ہونے والا اون گول تھا۔ ڈینزل ڈمفریز کے کراس کو روکنے کی کوشش میں گیند ان کے اپنے ہی گول میں چلی گئی، جس سے نیدرلینڈز کو 0-1 کی برتری مل گئی۔
صرف چار منٹ بعدساتویں منٹ میں برائن بروبی نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے ٹیم کی برتری کو 0-2 کر دیا۔ ورجل فان ڈائک کی فری کک پر بروبی نے عمدہ ہیڈر کے ساتھ گیند گول پوسٹ میں پہنچائی۔ یہ ورلڈ کپ میں بروبی کا تیسرا گول تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 58 میچوں کے بعد یہ پہلا موقع تھا ،جب نیدرلینڈز نے کسی میچ کے ابتدائی سات منٹ میں دو گول اسکور کیے۔پہلے ہاف میں تیونس نے بھی کئی حملے کیے، لیکن نیدرلینڈز کا مضبوط دفاع ان کی راہ میں رکاوٹ بنا رہا۔ اسماعیل گاربی کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا، قابل ذکر کبات یہ ہےکہ ان کا شاٹ گول پوسٹ کے باہر چلا گیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں تیونس نے واپسی کی کوشش کی اور ہنیبال مجبری کے کارنر کک پر ہیثم مستوری نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔ اس گول کے بعد کچھ دیر کے لیے مقابلہ دلچسپ ہو گیا، لیکن نیدرلینڈز نے جلد ہی اپنی برتری دوبارہ مستحکم کر لی۔
میچ کے 62ویں منٹ میں یان پال فان ہیکے نے نیدرلینڈز کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا، جس کے بعد اسکور 1-3 ہو گیا۔ اس کے بعد نیدرلینڈز نے دفاعی کھیل مضبوط رکھا اور تیونس کو مزید کوئی موقع نہیں دیا۔گروپ مرحلے کے تین میچوں میں سات پوائنٹس حاصل کر کے نیدرلینڈز گروپ ایف میں سرفہرست رہا، جب کہ تیونس پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو چکا تھا۔ اب راؤنڈ آف 32 میں نیدرلینڈز کا مقابلہ 30 جون کو مراکش سے ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…