قومی

PM Modi on Muharram: حضرت امام حسینؑ کی شہادت دنیا بھر کے انسانوں کو حق، انصاف اور سچائی کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتی ہے: وزیراعظم

نئی دہلی : یوم عاشورہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی آج بھی دنیا بھر کے انسانوں کو حق، انصاف اور سچائی کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ حضرت امام حسینؑ کی بے مثال قربانی ہمت، صبر اور غیر متزلزل ایمان کی ایسی مثال ہے جو ہر دور میں ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ بخشتی رہے گی۔محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر میں مسلمان غم و اندوہ کی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس مقدس مہینے میں حضرت امام حسینؑ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق و صداقت کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔ اسی نسبت سے مجالس، جلوس اور عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اہلِ بیتؑ کی قربانیوں کو عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔

تاریخی روایات کے مطابق یہ واقعہ 61 ہجری کا ہے جب یزید بن معاویہ نے حضرت امام حسینؑ سے بیعت کا مطالبہ کیا۔ حضرت امام حسینؑ نے ظلم، جبر اور باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی ایسے حکمران کی اطاعت قبول نہیں کرسکتے جو اسلامی تعلیمات کے برخلاف طرزِ عمل اختیار کرے۔ انہوں نے حق اور انصاف کی سربلندی کو اپنی جان سے زیادہ اہم سمجھا۔ دو محرم کو حضرت امام حسینؑ اپنے اہل  خانہ اور صرف 72 وفادار ساتھیوں کے ساتھ کربلا پہنچے، جبکہ دوسری جانب مخالف فوج کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ سات محرم کو اہلِ بیت پر دریائے فرات کا پانی بند کر دیا گیا، جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت پورا قافلہ شدید پیاس کا شکار ہو گیا۔ چھ ماہ کے حضرت علی اصغر اور کم سن حضرت سکینہؑ کی پیاس تاریخ کا انتہائی دردناک باب سمجھی جاتی ہے، مگر ان تمام مصائب کے باوجود حضرت امام حسینؑ نے باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔

دس محرم، یومِ عاشورہ کو حضرت امام حسینؑ کے ساتھی یکے بعد دیگرے میدانِ کربلا میں شہید ہوتے گئے۔ حضرت عباسؑ، حضرت علی اکبرؑ، حضرت قاسمؑ سمیت تمام جاں نثاروں نے حق کی خاطر جانیں نچھاور کر دیں۔ آخر میں حضرت امام حسینؑ نے بھی جامِ شہادت نوش کیا، لیکن ظلم کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے حق، انصاف، صبر، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا ابدی پیغام ہے، جو آنے والی نسلوں کو ہمیشہ راہِ حق پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

34 minutes ago

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

12 hours ago