Neeraj Chopra Wins Gold Medal in World Athletics Championship: اولمپک گولڈ، ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ اور اب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں گولڈ۔ ہندوستان کی شان اور آن بان کہے جانے والے اس کھلاڑی نے جب کوالیفائنگ میں ٹاپ کیا تو سب کو توقع تھی کہ پچھلی بارکی کسراس بار مکمل ہو جائے گا۔ ایسا ہی ہوا۔ نیرج نے 88.17 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ میں گولڈ جیتنے والا پہلا ہندوستانی
nbsp;
اس کےساتھ ہی نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کی۔ وہ ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ میں گولڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ جب کہ یہ تیسرا میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے چاندی کا میڈل جیتا تھا ۔جب کہ لانگ جمپر انجو بوبی جارج نے کانسے (بورنز)کا میڈل جیتا تھا۔ ایونٹ کا چاندی (سلیور)کا تمغہ (میڈل)پاکستان کے ندیم اور کانسے کا میڈل جمہوریہ چیک کے یعقوب کے حصے میں آیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے
دوسری جانب پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم 87.82 میٹر (سیزن کی بہترین) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے تیسری کوشش میں اس نمبر کو حاصل کیا تھا۔ اس کے ساتھ جولین نیچے کھسک گئے کیونکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیچ نے 5ویں راؤنڈ میں 86.67 میٹر تھرو کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ ارشد ندیم نے آگے بڑھنے کی پوری کوشش کی لیکن چوتھے راؤنڈ میں 87.15 میٹر اور چھٹے راؤنڈ میں 81.86 میٹر ہی تھرو کرسکے۔ ان کی 5ویں کوشش فائول رہی ۔
دوسری جانب ہندوستان کے دیگر دو ایتھلیٹ کشور جینا نے 84.77 میٹر کا بہترین تھرو کیا۔ وہ 5 ویں اور ڈی پی مانو 84.14 میٹر کے تھرو کے ساتھ 6 نمبر پر رہے۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہندوستان کے 3 کھلاڑیوں نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
بھارت ایکسپریس
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…