قومی

Weather Update Today:مانسون نے لگائی پھر بریک!دہلی-این سی آر میں امس بھری گرمی سے ابھی راحت نہیں،جانیں دیگرریاستوں کا حال

Weather Update Today: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 28 اگست بروز پیر کو قومی دارالحکومت میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ   لوگوں کو ہلکی گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت مانسون پر لگی بریک ۔ 28 اگست کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ قومی راجدھانی میں اس پورے ہفتے موسم صاف رہے گا۔

یوپی میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے لوگ  امس بھری   گرمی کا سامنا کر ن پر مجبور ہیں۔ ریاست میں مانسون اپنا رخ اختیار کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کم بارش کی توقع ہے۔ پیر 28 اگست کو ریاست میں موسم صاف رہے گا۔

ہلکی بارش کا امکان ہے

مدھیہ پردیش میں بھی ایک بار پھر بارش کی رفتار کو بریک لگ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو ریاست کے کسی بھی ضلع میں شدید بارش کا الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔ ریاست میں موسم اچھا رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ چھتیس گڑھ میں مانسون کے وقفے کی وجہ سے درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ بہار میں اگلے 4 سے 5 دنوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جس کی وجہ سے گرمی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ میں موسم صاف رہنے کی امید

محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ میں بھی پیر 28 اگست اور 29 اگست کو موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ موسم صاف ہونے کی وجہ سے ریاست میں ندیوں کے پانی کی سطح بھی کم ہونے لگی ہے ۔جس سے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ راجستھان میں بھی بارش کا وقفہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست تک ریاست میں موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سکم، آسام، اروناچل پردیش اور میگھالیہ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

8 minutes ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

32 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

36 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

55 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago