اسپورٹس

IPL 2025 Points Table: ممبئی کے خلاف جیت سے ایل ایس جی کو پوائنٹس ٹیبل میں ہوا فائدہ،جانئے اب پوائنٹس ٹیبل میں کون سی ٹیم کس مقام ہے؟

جمعہ کو ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رشبھ پنت کی قیادت والی لکھنؤ سپر جائنٹس نے ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست دی۔ لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 203 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 191 رنز بنا سکی اور ایل ایس جی نے میچ جیت لیا۔ اس جیت کے بعد ایم آئی پوائنٹس ٹیبل میں نیچے کھسک گئی ہے، جب کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کو فائدہ ہوا ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے مچل مارش نے سب سے زیادہ رنز بنائے، انہوں نے 31 گیندوں میں 60 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 38 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ وہ آئی پی ایل میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی شروعات خراب رہی کیونکہ انہوں  نے صرف 17 رنز پر دو وکٹیں (وِل جیکس اور ریان رکلٹن) گنوا دیں۔ نمن دھیر (46) اور سوریہ کمار یادو (67) نے اس کے بعد ممبئی کے لیے میچ جیتنے کے لیے شاندار اننگز کھیلی، لیکن ٹیم آخری اوورز میں اپنے جیت حاصل نہیں کرسکی۔

امپیکٹ کھلاڑی کے طور پر آنے والے تلک ورما نے 25 رنز بنائے ،لیکن اس کے لیے انہوں نے 23 گیندیں کھیلی، وہ ایک شاٹ نہیں لگا سکے، جس کے بعد وہ ریٹائر ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا نے 16 گیندوں میں 28 رنز بنائے، لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ ٹیم ہدف سے 13 رنز کم رہ گئی اور اس شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں نیچے چلی گئی۔

آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں ممبئی انڈینز پھسلی

اس میچ سے قبل ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر تھی۔ لکھنؤ سے ہارنے کے بعد ممبئی انڈینس 7ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ چوتھے میچ میں یہ ان کی تیسری شکست ہے۔ 2 پوائنٹس کے ساتھ ممبئی کا نیٹ رن ریٹ +0.108 ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کو اس جیت کا فائدہ ہوا ہے، وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ چوتھے میچ میں یہ ان کی دوسری جیت ہے۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ، ٹیم کا نیٹ رن ریٹ +0.048 ہے۔

پنجاب کنگز اس وقت آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے، اس نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں۔ ٹیم کا نیٹ رن ریٹ +1.485 ہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والی دہلی کیپٹلس کا نیٹ رن ریٹ +1.320 ہے اور اس نے دونوں میچ بھی جیتے ہیں۔  آر سی بی3 میچوں میں 2 جیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات نے بھی 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں اور وہ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

بھارت ایکسپریس ارد و

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: ایس پی لیڈران کے بیان سے یوپی کانگریس صدر اجے رائے کا کنارہ، کہا- مہنگائی اور بے روزگاری پر ہو بات

اجے رائے نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور انہیں…

8 hours ago

Akshay Kumar on Salman Khan: ’ٹائیگرزندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا‘، اکشے کمار نے سلمان خان کے لئے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

بالی ووڈ اداکاراکشے کماران دنوں اپنی فلم کیسری چیپٹر-2 کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اسی…

8 hours ago