سیاست

Muslims Protest against Waqf Amendment Bill: وقف بل کو تسلیم نہیں کرنے والے غدار ہیں، ایسے لوگوں کو جانا پڑے گا جیل، بہار کے ڈپٹی سی ایم وجے سنہا کا بڑا بیان

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر وجے کمار سنہا نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والے غدار ہیں۔ سنہا نے کہا، “ایسے لوگ جو کہ وہ وقف بل کو قبول نہیں کریں گے، انہیں جیل جانا پڑے گا۔” واضح رہے کہ وقف (ترمیمی) بل کی ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں اور مسلم تنظیموں کی طرف سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

اس بل کو لے کر بہار میں کافی ہنگامہ ہے اور کئی مسلم لیڈروں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو سے ایک کے بعد ایک استعفیٰ دے دیا ہے۔

سنہا نے کہا، “یہ ہندوستان ہے، پاکستان نہیں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بل پاس ہونے کے بعد بھی جو لوگ اسے قبول نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں، وہ ملک دشمن ہیں، ایسے لوگوں کو فوراً گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔”

وقف بل کے خلاف احتجاج میں سابق ایم پی غلام رسول بلیاوی، جے ڈی یو کے ڈاکٹر محمد قاسم انصاری، سابق ریاستی سکریٹری ایم راجو نائر، اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری محمد شاہنواز ملک، مغربی چمپارن ضلع کے نائب صدر ندیم اختر، ریاستی جنرل سکریٹری سی این محمد تبریز صدیقی علیگ، جے ڈی یو لیڈر محمد  دلشان رائن اور دیگر پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جے ڈی یو کے ایم ایل سی غلام غوث نے کہا، “اگر بی جے پی واقعی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچ رہی ہے، تو وہ جسٹس رنگناتھ مشرا کمیشن اور جسٹس سچر کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کو لاگو کیوں نہیں کر رہی ہے؟”

بہار کے انتخابات میں مسلمان کیا کریں گے؟

بہار میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 18 فیصد ہے، اس لیے یہ ایک بڑا ووٹ بینک ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال کے آخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں اس بل کا بڑا سیاسی اثر پڑ سکتا ہے ،کیونکہ اپوزیشن گرینڈ الائنس نے اس بل کو آئین اور مسلمانوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے، جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بل کے قانون بننے سے غریب اور پسماندہ مسلمانوں کو فائدہ ہوگا۔

بھارت اایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago