اسپورٹس

MI vs RR Head To Head: ممبئی پہلی جیت کے لیے بے چین، راجستھان رائلز جیت کی ہیٹ ٹرک قریب

آئی پی ایل 2024 کے میچ نمبر 14 میں ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ ممبئی کے ہوم گراؤنڈ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے ذریعے ممبئی انڈینس سیزن کی اپنی پہلی جیت حاصل کرنا چاہے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اب تک کھیلے گئے آخری 13 میچوں میں سے 12 ایسے ہیں ۔جن میں ہوم ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری طرف راجستھان رائلز جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے قریب ہے۔ ان دونوں ٹیموں میں سے کس کا پلڑا  ہےبھاری ؟

راجستھان اور ممبئی میں کون  ہےآگے ؟

آئی پی ایل میں اب تک ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے درمیان 28 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میچوں میں ممبئی نے 15 بار جب کہ راجستھان نے 13 بار جیت حاصل کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ممبئی انڈینز کا راجستھان رائلز کے خلاف برتری حاصل ہے۔ اس سیزن میں دونوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ آج کے میچ میں کون سی ٹیم جیتے گی۔

ممبئی کی ٹیم کا جلوہ نہیں ہے باقی، راجستھان  کرہی ہے کمال

ممبئی اور راجستھان کی ٹیمیں آئی پی ایل 2024 میں اب تک 2-2 میچ کھیل چکی ہیں۔ ممبئی دونوں میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور راجستھان رائلز نے دونوں دونوں میچ میں جیت حاصل کی  ۔ ممبئی نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ کھیلا۔ میچ میں ہوم ٹیم گجرات نے ممبئی کو 6 رنز سے شکست دی۔ اس کے بعد ممبئی نے دوسرا میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا۔ ممبئی یہ میچ 31 رنز سے ہار گیا۔

قابل ذکر ہے کہ راجستھان نے اس سیزن میں اپنا پہلا میچ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلا تھا۔ جس میں 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی اور پھر دوسرے میچ میں رائلز کا سامنا دہلی کیپٹلس سے ہوا۔ اس میچ میں راجستھان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago