اسپورٹس

MI vs KKR: وانکھڑے میں ممبئی انڈینز کا ‘ہلا بول’—14 سال بعد پہلی جیت،کے کے آر کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ممبئی نے توڑا اپنا ہی ریکارڈ

نئی دہلی :IPL 2026 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلے ہی اتوار کو کرکٹ کے شائقین نے وہ منظر دیکھا جس کا انتظار ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے فینز گزشتہ 14 سالوں سے کر رہے تھے۔ پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز نے کوئلکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو 6 وکٹ سے شکست دے کر نہ صرف اپنے مہم کا شاندار آغاز کیا، بلکہ اپنے نام سے جڑا ایک پرانا اور ‘منہوس’ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ 2012 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ممبئی نے سیزن کا اپنا اوپننگ میچ جیتا ہے۔جیت کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا کے چہرے کی خوشی سب کچھ بیان کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا،”سیزن کے پہلے ہی میچ میں جیت کے لیے ہمیں برسوں انتظار کرنا پڑا۔ ہر سال ہماری کوشش یہی ہوتی کہ شروعات دھماکے دار ہو، لیکن قسمت ساتھ نہیں دیتی تھی۔ آج پوری ٹیم اس بات سے پرجوش ہے کہ ہم نے آخرکار یہ کر دکھایا۔”ہارک پانڈیانے جیت کا سہرا کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم کے مثبت ماحول کو دیا۔

220 رنز کا ہدف رہا بڑا چیلنج

وانکھڑے اسٹڈیم کی پچ پر رنز کی بارش ہوئی۔ پہلے بیٹنگ کرنے اتری اجنکیا رہانے کی قیادت والی کے کے آر نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ گنوا کر 220 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ایک وقت ایسا آیا کہ یہ ہدف ممبئی کے لیے بہت مشکل لگ رہا تھا، لیکن روہت شرما اور ریان ریکیلٹن کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ممبئی نے صرف 19.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ہاردک نے کہا،”آج کے جدید کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ ہمیں پچ کا انداز معلوم تھا، اور ہمارے بولرز نے کے کے آر کو 240-250 تک پہنچنے نہیں دیا۔ 220 کا ہدف ہمیشہ چیس کیا جا سکتا ہے اور روہت و ريان نے اسے ثابت کیا۔”

اجنکیا رہانے کیا مایوس

دوسری جانب کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے تھوڑے مایوس ضرور نظر آئے لیکن انہوں نے ہار کو کھیل کا حصہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ 220-225 کا اسکور اچھا تھا، لیکن ان کی بولنگ ٹیم تھوڑی تجربہ کار ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں ویبھو کارتک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلنا ان کے لیے سیکھنے کا بڑا موقع ہے۔رہانے نے یہ بھی اشارہ دیا کہ جب کیمرون گرین بالنگ کے لیے فٹ ہوں گے تو ٹیم کا توازن مزید بہتر ہو جائے گا۔ میچ کے دوران رہانے کو پیروں میں کرمپس کی تکلیف بھی ہوئی، جس پر انہوں نے کہا کہ ممبئی کی گرمی میں کھیلنا آسان نہیں تھا، لیکن وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

32 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

43 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

52 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

56 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago