لکھنؤ سپرجائنٹس کے اسٹار تیز گیند باز محسن خان نے آئی پی ایل 2025 سے پہلے شادی کرلی ہے۔
Mohsin Khan Marriage: لکھنؤسپرجائنٹس کے اسٹارتیزگیند بازمحسن خان نے آئی پی ایل 2025 سے پہلے شادی کرلی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ شادی کی جانکاری شیئرکی۔ حالانکہ غورکرنے والی بات ہے کہ لکھنؤ کے گیند باز نے 14 دنوں کے بعد اپنی شادی کی جانکاری دی۔
واضح رہے کہ محسن خان نے سوشل میڈیا پرشادی کی گئی تصاویرشیئرکیں۔ شادی کی تصاویرمیں محسن بلیک اینڈ وہائٹ آؤٹ فٹ میں نظر آئے۔ تصاویرکے کیپشن میں محسن خان نے لکھا۔ “14/11/2024۔” پوسٹ کے کمنٹس میں تمام لوگوں نے محسن خان کو مبارکباد پیش کی۔ بنگال کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے محمد شمی کے بھائی محمد کیف بھی شامل رہے۔ اس کے علاوہ محسن خان کوان کے ساتھ کھیلنے والے کئی اورکرکٹروں نے مبارکباد دی۔
محسن خان کا آئی پی ایل کیریئر
محسن خان نے 2022 میں لکھنؤ سپرجائنٹس کے لئے کھیلتے ہوئے آئی پی ایل ڈیبیوکیا تھا۔ حالانکہ وہ 2018 سے ہی آئی پی ایل کا حصہ ہیں، لیکن ڈیبیوکا موقع نہیں ملا تھا۔ محسن خان کولکھنؤ نے آئی پی ایل 2022 کے میگا آکسن میں 20 لاکھ روپئے کی قیمت میں خریدا تھا۔ اب 2025 کے میگا آکشن سے پہلے محسن خان کولکھنؤنے 4 کروڑروپئے کی قیمت میں ریٹین کیا۔ اب تک محسن خان اپنے آئی پی ایل کیریئرمیں 24 مقابلے کھیل لئے ہیں۔ ان میچوں کی 23 اننگوں میں گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے 25.51 کی اوسط سے 27 وکٹ حاصل کئے ہیں، جس میں بہترین گیند بازی فگر4/16 کا رہا ہے۔ اس دوران محسن خان نے 8.50 کی اکنامی سے رن خرچ کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: India vs Australia 2nd Test: دوسرے ٹسٹ کے لئے آسٹریلیا جائیں گے محمد شمی؟ جانئے کیا آیا بڑا اپڈیٹ
اس کے علاوہ گھریلوکرکٹ محسن خان اترپردیش کے لئے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے اب تک ایک فرسٹ کلاس میچ، 18 لسٹ اے میچ اور 57 ٹی-20 مقابلے کھیل گئے ہیں۔ فرسٹ کلاس کے واحد مقابلے میں محسن خان نے 2 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ لسٹ اے کی 18 اننگوں میں انہوں نے 27 اورٹی-20 کی 56 اننگوں میں 74 وکٹ اپنے نام کرلئے ہیں۔
عوامی زندگی کے 25 برسوں نے ہندوستان کی سیاست، معیشت اور عالمی حیثیت کو نئی…
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے آرگینک کیمسٹری میں اہم دریافت پر دونوں سائنس دانوں…
دہلی کے سیماپوری علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک 4 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہونے…
SIR تنازع پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، جنتر منتر…
بی جے ڈی اگرچہ کسی اتحاد میں بی جے پی کے ساتھ شامل نہیں ہے،…
شوہر کے وفات کے بعد دو بچوں کی پرورش کی ذمہ داری سنبھالنے والی کویتا…