اسپورٹس

Mohammed Siraj takes 6 Wickets: محمد سراج کے ’سکسر‘ سے بکھر گئی انگلینڈ کی ٹیم، ایجبسٹن میں ملی 548 دنوں بعد یہ خوشی

انگلینڈ کے دورے پرنوجوان کپتان شبمن گل کی قیادت میں نوجوان اورکم تجربہ کارٹیم انڈیا ہرمیچ اورہراننگ کے ساتھ کوئی نہ کوئی ریکارڈ بنا رہی ہے۔ لیڈس ٹیسٹ میں 5 بلے بازوں نے سنچریاں بنا کرتاریخ رقم کردی۔ اس کے ساتھ ہی ایجبسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں کپتان شبھمن گل نے ڈبل سنچری بنا کر ریکارڈ بک ہی بدل دیا۔ لیڈس میں جسپریت بمراہ نے 5 وکٹیں لے کر ریکارڈ بنایا۔ ایجبسٹن میں محمد سراج نے یہ کارنامہ انجام دیا اوران کے ساتھ آکاش دیپ بھی تھے۔ ٹیم انڈیا کے ان دو تیزگیند بازوں نے ایجبسٹن میں تمام 10 وکٹ لے کرتاریخ رقم کی۔

ٹیسٹ سیریزکے دوسرے میچ کے تیسرے دن ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 407 رنوں پرآؤٹ کردیا۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو 180 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی۔ جیمی اسمتھ اور ہیری بروک کے درمیان 300 سے زائد رنوں کی دھماکہ خیزشراکت کے باوجود ٹیم کے سب سے سینئرپیسر سراج نے اس ٹیسٹ میں انگلینڈ کواس اسکورپرروکنے میں اہم کردارادا کیا۔ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں سراج اس میچ میں ٹیم کے سب سے تجربہ کارتیزگیند بازتھے اورانہوں نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کردیا۔

تاہم اس کے بعد جیمی اسمتھ اور ہیری بروک کے درمیان 303 رنوں کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی، جسے نئی گیند آتے ہی تیسرے سیشن میں آکاش دیپ نے توڑدیا۔ پھر اس کے بعد محمد سراج نے تباہی مچائی اوراس بارانگلینڈ کے نچلے آرڈرکے بلے بازوں کو وکٹ پر برقراررہنے کا موقع نہیں دیا۔ سراج نے کوئی وقت ضائع کیے بغیر آخری 3 وکٹیں حاصل کیں اورانگلینڈ کو407 رنوں پرروک دیا۔ اس کے ساتھ سراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی بارایک اننگ میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ سراج نے 70 رنوں کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

548 دنوں کا انتظار ختم
محمد سراج کے لیے یہ بہت خاص لمحہ تھا کیونکہ 548 دنوں کے طویل انتظار کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ اتفاق سے پچھلی باربھی انہوں نے صرف 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہندوستانی تیزگیند بازنے پھر 3 جنوری 2024 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیں اورجنوبی افریقہ کو 55 رنوں پرڈھیر کردیا۔ اتفاق سے سراج نے 4 میں سے 3 بارایک اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، جب جسپریت بمراہ ٹیم میں نہیں ہیں۔ ویسے محمد سراج کے علاوہ آکاش دیپ نے بھی نئی گیند سے تباہی مچائی اور باقی 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

7 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

8 hours ago