اسپورٹس

Mohammed Shami New Look And Sania Mirza Post: محمد شامی کے نئے لک نےمچادی ہلچل ، ثانیہ مرزا کی پوسٹ سے  ہنگامہ آرائی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی نے حال ہی میں اپنے نئے روپ کا انکشاف کیا تھا۔ شامی کے لُک کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر نے کچھ عرصہ قبل ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا تھا جس کے بعد ان کے بالوں میں ایک الگ ہی چمک نظر آئی۔ ادھر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک شاندار تصویر شیئر کی۔

مداح صرف ثانیہ مرزا کی تصویر دیکھ کر خود کو نہ روک سکے۔ ثانیہ مرزا سفید اور سیاہ لباس میں نظر آئیں۔ ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر مداحوں نے انہیں محمد شامی سے شادی کا مشورہ دینا شروع کردیا۔ ایک یوزر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’محمد شامی سے شادی کرو اب اس کے بال بڑھ چکے ہیں‘۔ اس کے علاوہ ایک اور یوزڑنے لکھا کہ ’ شامی بھائی بھی ہینڈسم لگ رہے ہیں میڈم، اب سمجھیں‘۔ اس طرح ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔

کیا واقعی دونوں کی شادی ہو جائے گی؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ ثانیہ مرزا نے جنوری میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق لے لی تھی۔ ملک نے تیسری شادی کر ثانیہ مرزا سے  علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس کے بعد سے محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبریں شدت اختیار کر گئی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فاسٹ بولر کی اہلیہ حسین جہاں ان سے الگ رہتی ہیں۔ ایسے میں ان کی شادی کی افواہیں تیز ہوگئی تھیں۔ تاہم شامی نے ان افواہوں کو ختم کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

شوبھنکر مشرا کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئےمحمد شامی نے کہا تھا کہ یہ عجیب بات ہے۔ لیکن جب آپ موبائل کھولتے ہیں تو آپ کو اپنی ہی تصویر نظر آتی ہے۔ میں اتفاق کرتا ہوں کہ میمز آپ کے لطف کے لیے ہیں، لیکن کسی کو تنگ کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ میمز کسی کی زندگی سے متعلق ہیں۔ آپ کو یہ سوچ سمجھ کر بنانا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago