بھارت ایکسپریس۔
India vs Pakistan, Asia Cup 2023: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ایشیا کپ 2023 کا تیسرا مقابلہ سری لنکا کے پلّے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پاکستانی ٹیم کے گیند بازوں نے ٹیم انڈیا کی حالت خراب کردی۔ ٹیم انڈیا نے 50 رن مکمل کرنے سے پہلے ہی اپنے تین اہم وکٹ گنوا دیئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شرے یس ایئر کو حارث رؤف نے پویلین بھیجا۔
اس میچ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں تجربہ کار تیز گیند باز محمد شمی کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں مقابلے میں تین گیند بازون کے ساتھ کھیلنے اتری ہے۔ اس میں جسپریت بمراہ، محمد سراج کے علاوہ شاردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد شمی کو ٹیم میں شامل نہیں کئے جانے پر سوشل میڈیا پر ہندوستانی فینس کا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
محمد شمی کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2023 کے فائنل مقابلے کے بعد لمبے آرام کے بعد ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ سبھی کو امید تھی کہ ان کا اس مقابلے میں کھیلنا تقریباً طے ہے، لیکن ہندوستانی ٹیم منیجمنٹ نے محمد شمی کو باہر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے سے ضرورسبھی کو حیران کردیا۔ اس کے درمیان ٹیم کی بلے بازی میں گہرائی دینا سمجھا جا رہا ہے، جس میں شاردل ٹھاکر بطوربلے بازبھی ٹیم کے لئے مناسب ثابت ہوسکتے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم میں ان کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی
پاکستان کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں 4 سال کے بعد کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم میں لمبے وقت کے بعد تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور مڈل آرڈر بلے باز شرے یس ایئر کی ونڈے ٹیم میں واپسی دیکھنے کو ملی ہے۔ ایئر اپنی بیک انجری سے پوری طرح فٹ ہوکر پھر سے مڈل آرڈر میں اہم کردار نبھانے کے لئے تیارہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ سے پہلے یہ ٹورنا منٹ تیاریوں کے نظریے سے کافی اہم مانا جا رہا ہے، جہاں پر ٹیم اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…