-بھارت ایکسپریس
Mohammed Shami: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، لیکن اس ٹسٹ سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کے لئے بری خبرسامنے آرہی ہے۔ دراصل، محمد شمی ٹسٹ سیریزکا حصہ نہیں ہوں گے۔ حالانکہ اب تک محمد شمی کے کھیلنے پرآفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔
کیوں نہیں کھیل سکیں گے محمد شمی؟
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، محمد شمی اینکل انجری سے جدوجہد کررہے ہیں۔ اس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہیں روہت شرما سمیت ٹیم انڈیا کے پلیئرس 15 دسمبر سے جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوں گے۔ تاہم جنوبی افریقہ جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں محمد شمی نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں محمد شمی کا نہیں کھیلنا ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
ہندوستان کے جنوبی افریقی دورے کا شیڈول کیا ہے؟
فی الحال ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی-20 میچوں کی سیریزکھیل رہی ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ کرنا پڑا۔ وہیں، جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی-20 میچ میں تیم انڈیا کو ہرایا۔ اس طرح جنوبی افریقی ٹیم 3 ٹی-20 میچوں کی سیریزمیں 0-1 سے آگے ہے۔ آج ہندوستان-جنوبی افریقہ ٹی-20 سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ونڈے میچوں کی سیریزکھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ کے جوتے کی وجہ سے مچ گیا ہنگامہ، غزہ کی حمایت میں لکھا تھا نعرہ، یہاں جانئے تنازعہ کی پوری کہانی
ونڈے سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبرکوجوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا ونڈے 10 دسمبر کو سینٹ جارج پارک میں کھیلا جانا ہے۔ پھر دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ونڈے 21 دسمبر کو پارل میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی-20 اور ونڈے کے بعد ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کا پہلا ٹسٹ 26 دسمبرسے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، کیپ ٹاؤن میں تین جنوری سے دوسرا ٹسٹ کھیلا جانا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور…
مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے…
شاہ رخ خان اسٹارر فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اگلے ہی…
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں بچے اور نوجوان…
کاشی میں شیو سوروپ کاشیراج ڈاکٹر وبھوتی نارائن سنگھ کے 98 ویں یوم پیدائش کے…
بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…