Mohammed Shami Reply On IND vs AUS Series: ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا دورے پرتین ونڈے اور5 ٹی-20 دونوں ہی ٹیموں کے اسکواڈ میں محمد شمی کا نام شامل نہیں ہے۔ آسٹریلیا دورے کے لئے ٹیم کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس میں جب چیف سلیکٹراجیت اگرکرسے محمد شمی کی فٹنس سے متعلق سوال کیا گیا تھا، تب اجیت اگرکرنے’نواپڈیٹ’ کہہ کربات کوٹال دیا تھا، لیکن اب ہندوستان کے تیزگیند بازمحمد شمی کا بھی اجیت اگرکرکی اس بات پرردعمل سامنے آیا ہے۔ محمد شمی نے کہا ہے کہ وہ ان کی بات ہے، ان کوکون اپڈیٹ دیتا ہے، کس نے نہیں دیا، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے۔
محمد شمی کا اجیت اگرکرکو جواب
ہندوستانی ٹیم کے تیزگیند بازمحمد شمی بھی وراٹ کوہلی اورروہت شرما کے ساتھ ہی آخری بارچمپئنزٹرافی 2025 میں نظرآئے تھے، لیکن آسٹریلیا دورے کے لئے ونڈے سیریزمیں وراٹ کوہلی اورروہت شرما کی توواپسی ہوگئی، لیکن محمد شمی کواسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ محمد شمی نے ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ پہلے بھی کہا ہے کہ سلیکشن میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اگر میری فٹنس میں کوئی دقت ہوتی ہے تومیں یہاں بنگال کے لئے نہیں کھیل رہا ہوتا۔
محمد شمی نے آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریزمیں نہ سلیکٹ ہونے پرکہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس بارے میں آگے کچھ کہنا چاہئے، جس سے تنازعہ میں اضافہ ہو۔ تاہم اگرمیں 4 دن رنجی میں کھیل سکتا ہوں، تب میں 50 اوورکرکٹ بھی کھیل سکتا ہوں۔ محمد شمی نے مزید کہا کہ جہاں تک اپڈیٹ دینے کی بات ہے تواپڈیٹ کے بارے میں پوچھنے کی یہ اپڈیٹ دینے کی، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے۔
رنجی میں کمال دکھا رہے ہیں محمد شمی
محمد شمی اس وقت بنگال کے لئے رنجی ٹرافی کھیل رہے ہیں۔ رنجی ٹرافی میں بنگال کا مقابلہ اترا کھنڈ کے ساتھ چل رہا ہے۔ اس میچ میں بنگال نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ پہلی اننگ میں محمد شمی نے تین وکٹ چٹکائے۔ اتراکھنڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 213 پرآل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے جواب میں بنگال نے 10 وکٹ گنواتے ہوئے 323 رن بنا دیئے۔ اب اتراکھنڈ کی دوسری اننگ میں 165 رنوں پر 2 وکٹ گرگئے، لیکن دوسری اننگ میں ابھی تک محمد شمی کو کوئی وکٹ نہیں ملا ہے۔ اس مقابلے میں ابھی ایک دن کا کھیل باقی ہے۔
–بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…
اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…
حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کا ایک…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…