اسپورٹس

IND vs AUS 1st ODI: موہالی میں محمد شامی کا شاندار مظاہرہ ، 5 وکٹیں حاصل کیں، بھارت نے آسٹریلیا کو 276 رنز پر سمیٹا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج (جمعہ) موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم انڈیا کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب آسٹریلیا کی ٹیم محمد شامی کی خطرناک گیند بازی کے سامنے 276 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد شامی نے 5 وکٹیں لے کر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا ہدف دینے سے روک دیا۔ بھارت کو یہ میچ جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا ہے۔

آسٹریلیا کا آغاز انتہائی خراب تھا اور اوپنر مچ مارش صرف 4 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد شامی نے انہیں سلپ میں شبمن گل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ تاہم اس کے بعد ڈیوڈ وارنر (52) نے اسٹیو اسمتھ (41) کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔

شامی نے 5 وکٹیں حاصل کیں

رویندرا جڈ یجہ نے وارنر کو پویلین بھیج کر اس شراکت کو توڑا اور شامی نے اسمتھ کو آؤٹ کرکے کینگروز کو تیسرا جھٹکا دیا۔ مارنس لیبوشگن (39) کو روی اشون نے آؤٹ کیا، جب کہ کیمرون گرین (31) رن آؤٹ ہوئے۔ جوش انگلش نے 45 اور اسٹوئنس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ آخر میں کپتان پیٹ کمنز نے 9 گیندوں میں 21 رنز بنائے اور ٹیم کو 276 رنز تک لے گئے۔ شامی کی 5 وکٹوں کے علاوہ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، جڈیجہ اور اشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 انڈین ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں

ہندوستانی ٹیم میں اس میچ کے لیے پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ریتوراج، شریاس سمیت 5 کھلاڑی ٹیم انڈیا میں واپس آئے ہیں۔ اس سیریز کے لیے باقاعدہ کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو کو آرام دیا گیا ہے۔ جبکہ روہت کی غیر موجودگی میں کے ایل راہل ٹیم کی کمان کر رہے ہیں۔

 انڈین ٹیم: شبمن گل، رتوراج گائیکواڑ، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر/کپتان)، سوریہ کمار یادو، ایشان کشن، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، جسپریت بمراہ، شاردول ٹھاکر، محمد شامی۔

آسٹریلیائی ٹیم: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، کیمرون گرین، جوش انگلس (وکٹ)، مارکس اسٹوئنس، میتھیو شارٹ، پیٹ کمنز (سی)، ایڈم زمپا، شان ایبٹ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

10 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago