اسپورٹس

Mohammad Rizwan Out:کپتان محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کا بیڑہ کیا غرق،77گیندوں پر بنائے 46رنز،نصف سنچری بنانے میں ناکام

چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان شروعاتی جھٹکوں سے باہر نکلنے کی کچھ حد تک کامیاب کوشش کرچکا ہے اور اب33 اوور کے خاتمے کےبعد پاکستان تین  وکٹ کے نقصان پر151 رنز بنا چکا ہے۔ البتہ سے اہم بات دو سلامی بلے بازی کو شانداری شراکت کی ہے۔بابر اور امام کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور شاندار شراکت داری کی ۔ اس دوران سعود نے شاندار نصف سنچری بنائی ہے۔اس نصف سنچری کیلئے انہوں نے 64 گیندوں کا مقابلہ کیا اور چار چوکے بھی لگائے۔سعود کے بعد امید لگائی جارہی تھی کہ محمد رضوان بھی اپنی نصف سنچری مکمل کریں گے لیکن انہوں نے 77گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 46 رنز بنائے اور کلین بولڈ ہوگئے۔حالانکہ اس سے ایک بال پہلے ہی ان کا ایک کیچ چھوٹا تھا،اس کے بعد اکشر پٹیل نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت 33 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 151 رنز اسکور کرلیے ہیں۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ تیسرا وکٹ محمد رضوان کی شکل میں 151 رن پر گرا۔ واضح رہے کہ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی،  ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

28 minutes ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

46 minutes ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

54 minutes ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

2 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

2 hours ago