Men’s & women’s teams to receive equal prize money: ڈربن میں جاری آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں خواتین اور مردوں کے آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کی کرکٹ کو نئی رفتار دینے کے لیے آئی سی سی نے اب خواتین کے مقابلوں میں بھی مردوں کے مقابلوں میں ملنے والی انعامی رقم کی طرح انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے آئی سی سی کے اس فیصلے کے بارے میں ٹویٹ کر کے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اب تک خواتین کو آئی سی سی ایونٹس میں مردوں کے مقابلے میں اتنی انعامی رقم نہیں ملتی تھی۔ البتہ اب یہ کوشش ہورہی ہے کہ سال 2030 تک اس کو یکساں بنا دیا جائے ۔ اب ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور آئی سی سی کے دوسرے ٹورنامنٹ جو مرد اور خواتین میں کھیلے جاتے ہیں ان میں انعامی رقم ایک جیسی ہوگی۔ اس فیصلے کے حوالے سے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اب آئی سی سی ایونٹس میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم ملے گی۔ 2017 سے، ہم نے ہر سال خواتین کے مقابلوں میں انعامی رقم کو مساوی انعامی رقم تک پہنچنے پر واضح توجہ مرکوز کرتے ہوئے بڑھایا ہے۔
اس تاریخی فیصلے کے حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جئے شاہ نے ٹویٹ کر کے خوشی کا اظہار کیا اور لکھاکہ میں اس فیصلے پر بہت خوش ہوں، اب مرد اور خواتین ٹیموں کے درمیان امتیاز مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب ایک ساتھ آگے بڑھ سکیں گی۔ میں اس فیصلے کے حوالے سے بورڈ میں شامل تمام ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…