بھارت ایکسپریس۔
رشبھ پنت ایک سال بعد انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں واپسی کررہے ہیں۔ رشبھ پنت آئی پی ایل-2024 میں دہلی کی کپتانی کریں گے۔ تاہم ان کی واپسی سے پہلے ہی دہلی کو جھٹکے لگ رہے ہیں۔ ٹیم کے بلے باز ہیری بروک نے حال ہی میں آئی پی ایل سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ اب ایک اوربہترین کھلاڑی اس سیزن کے آئی پی ایل میں دہلی کے لئے نہیں کھیلے گا۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لنگی اینگیڈی آئی پی ایل-2024 سے باہرہوگئے ہیں۔ آئی پی ایل کی طرف سے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں اس بات کی جانکاری دی گئی۔
لنگی اینگیڈی چوٹ کے سبب آئی پی ایل نہیں کھیل پائیں گے۔ دہلی کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے کیونکہ اینگیڈی بہترین تیزگیند باز ہیں اوراپنی گیندوں سے قہربرپا کرنے کا دم رکھتے ہیں۔ وہ چنئی سپرکنگس کی دوخطابی جیت کا حصہ رہ چکے ہیں۔ سال 2022 میں وہ چنئی سے دہلی میں آئے تھے۔ انہوں نے کل 14 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں، جس میں 25 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔
اس کھلاڑی کو ملی جگہ
اینگیڈی کی جگہ دہلی نے آسٹریلیا کے نوجوان آل راؤنڈر جیک فریسرمیک گرک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ پہلی بارآئی پی ایل میں کھیلیں گے۔ حالانکہ لنگی اینگیڈی کی جگہ فریسرکا سلیکشن تھوڑا حیران کرنے والا ہے۔ اینگیڈی تیز گیند باز ہیں۔ فریسرایک بلے باز ہیں اورلیگ اسپن بھی پھینک سکتے ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کے لئے وہ دو ونڈے میچ کھیل بھی چکے ہیں، لیکن ابھی تک ٹی-20 ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے بگ بیش لیگ میں حصہ لیا تھا اورجم کردھمال مچایا تھا۔
رشبھ پنت کی واپسی کا انتظار
رشبھ پنت بطور کپتان اس سیزن میں واپسی کر رہے ہیں۔ 30 دسمبر کو رشبھ پنت کے کارکا ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا اوراسی وجہ سے وہ لمبے وقت تک کرکٹ سے دورہوگئے تھے۔ ان کو لگامنٹ انجری ہوئی تھی، جس کی انہوں نے سرجری کرائی تھی۔ اسی وجہ سے وہ گزشتہ سیزن کا آئی پی ایل نہیں کھیلے تھے۔ اس سیزن میں رشبھ پنت واپسی کر رہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اپنی واپسی کو یادگار بناتے ہوئے ٹیم کو خطاب دلائیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…