اسپورٹس

IPL 2026: ایل ایس جی نے ٹاس جیت کر کیا گیندبازی کا فیصلہ، ایس آر ایچ کے بلے بازوں کو روکنا پنت اینڈ کمپنی کے لیے چیلنج

ٹاس جیتنے کے بعد پنت نے کہا، ‘‘ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ وکٹ اچھی ہے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ ایس آر ایچ کی طاقت بیٹنگ ہے، اس لیے ہم انہیں پہلے بیٹنگ کرنے دینا چاہتے ہیں۔ ہم دوسری اننگز میں ان پر دباؤ بنا سکتے ہیں۔ ہم ہر سال یہاں آتے ہیں، یہ کوئی نئی چیلنج نہیں ہے۔ لیکن یہ ایسی ٹیم ہے جو آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ تاہم، جو بہتر کرکٹ کھیلے گا وہی جیتے گا۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔ پاور پلے کے بعد وکٹ سست ہو سکتی ہے، گیند پرانی ہونے کے ساتھ رنز بنانا مشکل ہو جائے گا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ منیمارن سدھارتھ کو اینرک نورکیا کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔’’

ایس آر ایچ کے کپتان ایشان کشن بیان

ایس آر ایچ کے کپتان ایشان کشن نے کہا، ’’یہاں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اپنے ہوم گراؤنڈ پر سپورٹ ملنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لیام لیونگ اسٹون اور ہرشل پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔ ہرشل پٹیل نے یہاں ہمیشہ اچھی بولنگ کی ہے اور لیونگ اسٹون بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف اپنی آف اسپن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹی20 منصوبے کو نافذ کرنا ضروری ہے۔ آپ کو پرسکون رہنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ رنز بچانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ہمارے لیے یہ دو پوائنٹس حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ دینی ہوگی۔ یہی ہمارا منصوبہ ہے اور ہم بہترین کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔’’

ایس آر ایچ کی پلیئنگ الیون:

ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، ایشان کشن (وکٹ کیپر، کپتان)، ہینرک کلاسین، لیام لیونگ اسٹون، انیکیت ورما، نتیش کمار ریڈی، ہرش دوبے، شیوانگ کمار، ہرشل پٹیل، جے دیو انادکت۔

ایل ایس جی کی پلیئنگ الیون:

مچل مارش، رشبھ پنت (وکٹ کیپر/کپتان)، ایڈن مارکرم، نکولس پورن، عبدالصمد، مکول چودھری، منیمارن سدھارتھ، آویش خان، محمد شامی، دگویش سنگھ راٹھی، پرنس یادو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

7 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

35 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago