اسپورٹس

Lord’s Test: لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈگمگا گئی انگلینڈ کی بیٹنگ، 98 رنز پر گر یں4 وکٹیں

لارڈس: لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ ڈگمگا گئی۔ انگلینڈ کا ٹاپ آرڈر ہندوستانی تیز گیند بازوں کے سامنے مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ چوتھے دن کا پہلا سیشن بغیر کسی نقصان کے دو رنز سے شروع کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم صرف 98 رنز پر اپنی 4 وکٹیں گنوا چکی ہے۔ چوتھے دن لنچ تک جو روٹ 17 اور کپتان بین اسٹوکس 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈکے اوپننگ بلے باز ایک بار پھر ہوئے ناکام

اتوار کو انگلینڈ کی ٹیم کو اوپننگ بلے باز جیک کرولی اور بین ڈکٹ سے بڑے آغاز کی توقع تھی۔ لیکن، یہ جوڑی ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ محمد سراج نے انگلینڈ کو پہلا جھٹکا 22 کے اسکور پر بین ڈکٹ کی صورت میں دیا۔ ڈکٹ 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اولی پوپ بھی 42 کے اسکور پر 4 رنز بنانے کے بعد سراج کا شکار بنے۔جیک کرولی 22 رنز بنانے کے بعد نتیش ریڈی کا شکار بنے۔

روٹ 17 اور اسٹوکس 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ

ہیری بروک نے تین وکٹوں کا دباؤ کم کرنے کی کوشش میں تیز بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 19 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد چوتھی وکٹ کے طور پر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں آکاش دیپ نے بولڈ کیا۔ روٹ 17 اور اسٹوکس 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئےکے ایل راہل

اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگز 387 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے اوپنر کے ایل راہل نے سنچری اسکور کی۔ وہ 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رشبھ پنت نے 74 اور رویندر جڈیجہ نے 72 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کرونا نائر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے 2-2 اور برائیڈن کارس، شعیب بشیر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

پانچ میچوں کی یہ سیریز 1-1 سے برابر

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 387 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 104، جیمی اسمتھ نے 51 اور برائیڈن کارس نے 56 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 5، سراج اور ریڈی نے 2-2 اور رویندرا جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس وقت انگلینڈ کی مجموعی برتری 98 رنز ہو گئی ہے۔ میزبان ٹیم کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔ پانچ میچوں کی یہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

24 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

30 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

3 hours ago