ہندوستانی کھوکھوکی بہترین کھلاڑی نسرین شیخ کوآج ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرموکے ہاتھوں ارجن ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔ نسرین شیخ نے 2023 میں ہندوستان کے آسام میں کے تامول پورمیں منعقدہ ایشین کھوکھوچمپئن شپ میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کےعلاوہ کٹھمنڈو میں جنوب ایشیائی گیمس میں ایک گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ان کی حصولیابیوں کے اعتراف میں ارجن ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔ نسرین شیخ گزشتہ 25 سالوں میں ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والی دوسری کھو کھو کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے سال 2020 میں سریکا کالے سدھاکرنے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔ نسرین کی پیدائش دہلی کے شکورپورمیں ہوئی تھی۔
نسرین دوسروں کے لئے بنیں مثال
اپنی زندگی کے سبھی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے پرورش پانے والی نسرین کے مضبوط ارادوں نے انہیں ارجن ایوارڈ تک پہنچایا ہے، جو ان کی سخت محنت اورصلاحیتوں کی مثال ہے۔ ان کی کہانی امید کی کرن ہے، جو بتاتی ہے کہ مضبوط ارادوں سے زندگی کے سبھی آزمائشوں اورامتحانات میں جیت حاصل کی جاسکتی ہے۔ نسرین شیخ کی غیرمعمولی زندگی اور حصولیابیوں پرایک بایوپک بھی تیارکی کی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…