اسپورٹس

RR vs KKR: جوس بٹلر نے دھونی اور وراٹ کوہلی کا فارمولا اپنا کر راجستھان کو فتح دلائی ، جوس بٹلر نے سیزن میں اپنی دوسری سنچری بنائی

جوس بٹلر نے ناقابل شکست سنچری کھیل کر راجستھان رائلز کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آئی پی ایل 2024 کا میچ نمبر 31 کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے۔ اس میچ میں راجستھان نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اوپننگ میں آنے والے بٹلر نے آخر تک ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ اب راجستھان کے اوپنر نے بتایا کہ کس طرح انہوں ایم ایس دھونی اور  وراٹ کوہلی کے فارمولے کو اپنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بٹلر نے 60 گیندوں پر 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 107* رنز بنائے۔ راجستھان مسلسل وکٹیں کھو رہا تھا، لیکن بٹلر ایک سرے پر ثابت قدم رہے۔ میچ کے بعد بٹلر نے بتایا کہ انہوں نے راجستھان کو جیتنے میں مدد کے لیے ایم ایس دھونی اور وراٹ  کوہلی کا فارمولا اپنایا۔ بٹلر کو ان کی شاندار اننگز پر ‘پلیئر آف دی میچ’ کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔

میچ کے بعد ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی کے فارمولے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوس بٹلر نے کہا، ’’ ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی جیسے لوگ، جس طرح سے وہ آخر تک رہتے ہیں اوریقین  رکھتے ہیں، آپ نے یہ آئی پی ایل میں کئی بار دیکھا ہوگا اور میں بھی یہی  کرنے کی شش کر رہا تھا۔”

یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ میں 10 سال کی سب سے بڑی کارروائی، 29 نکسلائیٹ مارے گئے

جوس بٹلر نے سیزن میں اپنی دوسری سنچری بنائی

کے کے آر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جوس بٹلر نے اس سیزن کی دوسری سنچری بنائی۔ اس سے قبل جوس  بٹلر نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف سنچری بنا کر راجستھان کو فتح دلائی تھی۔ بنگلورو کے خلاف میچ میں جوس  بٹلر نے وراٹ کوہلی کی سنچری پانی پھیر دیا تھا ۔ اب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں  جوس بٹلر نے سنیل نارائن کی سنچری پانی پھیر  کر راجستھان کو فتح دلا دی۔

اس طرح راجستھان نے میچ جیتا

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے۔ ٹیم کے لیے نارائن نے 56 گیندوں پر 13 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے آخری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی۔ جوس بٹلر نے ٹیم کی جانب سے ناقابل شکست سنچری کھیلی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago