علاقائی

Chhattisgarh Anti Naxal Operation: چھتیس گڑھ میں 10 سال کی سب سے بڑی کارروائی، 29 نکسلائیٹ مارے گئے

  چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے ایک حصے کے طور پر سیکورٹی فورسز نے 16 اپریل کو سب سے بڑی کارروائی کی اور کانکیر کے علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں 29 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔ ان تمام ماؤنوازوں کی لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جاری ہونے کے باعث یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔

اس تصادم میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو سپاہیوں اور ریاستی پولیس کے ایک ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کے اہلکاروں سمیت تین سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق اگر مارے جانے والے نکسلیوں کی تعداد 30 سے ​​تجاوز کر جاتی ہے۔تو یہ گزشتہ 10 سالوں میں فورس کی طرف سے کی جانے والی سب سے بڑی کارروائی ہوگی۔ اس سے قبل گرے ہاؤنڈ کمانڈوز نے 2016 میں ایک آپریشن میں 30 نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔ 2021 میں ایک اور آپریشن میں نکسلائیٹ لیڈر ملند تلٹمبڈے 25 دیگر افراد کے ساتھ مارے گئے تھے۔

اپنی نوعیت کا منفرد آپریشن

یہ پہلا آپریشن ہوگا جس میں بڑی تعداد میں نکسلائیٹس کو ختم کیا گیا اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چھتیس گڑھ پولیس نے کہا، “16 اپریل کو کانکیر ضلع کے چھوٹابیٹیا تھانے کے سرحدی علاقے میں کانکیر ڈی آر جی اور بی ایس ایف کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ “دوپہر کے قریب 2 بجےچھوٹے بیٹیہ تھانہ علاقہ کے بیناگونڈا -کوراگٹہ جنگلات کے قریب ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوئی۔”

انہوں نے مزید کہا، “انکاؤنٹر کے بعد علاقے کی تلاشی لی گئی اور موقع سے 29 نکسلیوں کی لاشیں، بھاری مقدار میں اے کے 47 رائفلیں، INSAS، SLR/Carbine، 303 رائفلیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آپریشن میں تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔

25 لاکھ کا انعام رکھنے والا نکسلی بھی مارا گیا

حکام نے بتایا کہ اب تک 3 SLRs، 1 AK-47، 2 پستول اور 2 INSAS برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سرکردہ نکسلائٹ شنکر راؤ، جس کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام تھا، اور للیتا (دونوں ڈی وی سی ایم، شمالی بستر ڈویژن) بھی آپریشن میں مارے گئے۔ بستر کے آئی جی پی سندرراج کے مطابق یہ علاقے میں نکسل مخالف سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ اس انکاؤنٹر کے بعداس سال اب تک کانکیر سمیت سات اضلاع پر مشتمل بستر خطہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ الگ الگ انکاؤنٹر میں 79 نکسلائیٹس مارے جاچکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

1 hour ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago