اسپورٹس

جسپریت بمراہ نے سال کے پہلے ہی دن رقم کی تاریخ، ہندوستانی کرکٹ کے لئے کردیا یہ بڑا کام

ٹیم انڈیا کے تیزگیند بازجسپریت بمراہ بارڈر-گواسکرٹرافی میں کمال کی کارکردگی پیش کررہے ہیں۔ وہ اس سیریزمیں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ کچھ وقت سے آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبر-1 گیند بازنے ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اب سال 2025 کی پہلی رینکنگ بھی جاری کردی ہے۔ اس رینکنگ میں جسپریت بمراہ نے تاریخ رقم کردی ہے۔ جسپریت بمراہ نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے، جو اس سے پہلے کوئی بھی ہندوستانی گیند باز نہیں کرسکا تھا۔

بمراہ نے سال کے پہلے ہی دن رقم کی تاریخ

جسپریت بمراہ نے حال ہی میں میلبورن ٹسٹ میں 9 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس زبردست کارکردگی کے سبب رینکنگ اپڈیٹ میں انہیں نمبر-1 ٹسٹ گیند بازکے طور پراپنی سبقت مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے۔ جسپریت بمراہ کے اب 907 ریٹنگ پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ آئی سی سی رینکنگ کی تاریخ میں سب سے بہترین رینکنگ والے ہندوستانی ٹسٹ گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستان کا کوئی بھی گیند باز ٹسٹ رینکنگ میں اتنے ریٹنگ پوائنٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ سے پہلے آراشون آئی سی سی رینکنگ کی تاریخ میں سب سے بہترین رینکنگ والے ہندوستانی ٹسٹ گیند باز تھے۔ جسپریت بمراہ نے گزشتہ رینکنگ میں ہی ان کی برابری کی تھی اور اس بار پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے۔ اشون نے دسمبر 2016 میں 904 ریٹنگ پوائنٹ کے اعدادوشمارتک پہنچے تھے۔ وہیں، دنیا کے سبھی گیند بازوں کی بیسٹ ریٹنگ کی لسٹ میں وہ انگلینڈ کے ڈیرک انڈرووڈ کے ساتھ مشترکہ طورپر 17ویں مقام پرآگئے ہیں۔

 جسپریت بمراہ کے لئے یادگار رہا ہے کہ گزشتہ سال

جسپریت بمراہ کے لئے سال 2024 کافی یادگار رہا۔ انہوں نے 21 انٹرنیشنل میچوں میں 13.76 کی اوسط سے 86 وکٹ حاصل کئے، جس میں پانچ بار 5 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہیں، 13 ٹسٹ میچوں میں 71 وکٹ حاصل کئے۔ دوسری طرف بارڈرگواسکر ٹرافی 25-2024 میں وہ ابھی تک 4 میچوں میں 30 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ کوئی بھی دوسرا گیند بازاس فہرست میں جسپریت بمراہ کے آس پاس بھی نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: گاؤں جتنے خوشحال ہوں گے، ملک اتنا ہی ترقی یافتہ ہوگا: پی ایم مودی

مہوتسو کا مقصد دیہی انفراسٹرکچر کو بڑھانا، معیشت کو خود مختار بنانا اور مختلف ورکشاپس…

9 minutes ago

Uttar Pradesh Schools Closed: یوپی کے ان اسکولوں میں سردیوں کی  تعطیلات میں توسیع، جانئے  اب بچوں کو کس دن جانا پڑے گا اسکول ؟

شمالی ہندوستان سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے اتر پردیش، دہلی، ہریانہ اور پنجاب…

43 minutes ago

Hush Money Case: حلف سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو  لگا جھٹکا، ہش منی کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائے جانے کا امکان

20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف  لیں گے۔…

2 hours ago