اسپورٹس

India vs New Zealand: ایشان کشن کی طوفانی سنچری، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 46 رنز سے شکست دے کر ٹی20 سیریز 4-1 سے جیت لی

ترووننت پورم: بھارت نے گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 46 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے کپتان سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں بھارت کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

بھارت نے 48 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنے دونوں اوپننگ بلے بازوں کی وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد ایشان کشن نے کپتان سوریہ کمار یادو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 57 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو 185 رنز تک پہنچایا۔

سوریہ کمار یادو 30 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ایشان کشن نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 18 گیندوں پر 48 رنز جوڑے۔ ایشان کشن نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے، جو ان کے ٹی20 بین الاقوامی کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔

ہاردک پانڈیا نے آخری اوورز میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لاکی فرگوسن نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیکب ڈفی، کائل جیمیسن اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ لی۔

272 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اتری کیوی ٹیم 19.4 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مہمان ٹیم نے 17 رنز کے اسکور پر ٹم سیفرٹ (5) کی وکٹ گنوا دی تھی۔ اس کے بعد رچن رویندرا نے فن ایلن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 48 گیندوں پر 100 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔

یہ شراکت نویں اوور کی آخری گیند پر ٹوٹ گئی، جب فن ایلن 38 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ ڈیرل مچل نے 26 رنز جبکہ ایش سوڑھی نے 33 رنز بنائے، مگر ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

ون ڈے سیریز 1-2 سے ہارنے کے بعد بھارت نے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد دوسرے اور تیسرے میچ میں بالترتیب 7 وکٹوں اور 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ حالانکہ، چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 رنز سے جیت درج کر کے اپنی ساکھ بچائی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

1 hour ago

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

2 hours ago