قومی

Sunetra Pawar gets portfolios: مہاراشٹرکی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کو ملا قلمدان، ایکسائز ڈیوٹی، اقلیتی بہود اور کھیل کے محکمے کی ملی کمان

ممبئی: مہاراشٹر کی نئی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کو ریاستی ایکسائز ڈیوٹی، کھیل و امورِ نوجوانان اور اقلیتی ترقی و اوقاف کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے منصوبہ بندی اور خزانہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں محکمے اس سے قبل مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے پاس تھے، جن کا حال ہی میں ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔

پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز

سنیترا پوار نے ہفتہ کے روز ممبئی کے لوک بھون میں مہاراشٹر کی نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ سنیترا پوار نے یہ عہدہ اپنے شوہر اور سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی ناگہانی موت کے بعد سنبھالا، جو 28 جنوری کو بارامتی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی سنیترا پوار مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بن گئیں۔

اجیت پوار کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم

حلف برداری کے بعد سنیترا پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا: ’’محترم اجیت دادا نے کسانوں، مزدوروں، خواتین، نوجوانوں اور محروم طبقات کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کرنے کا جو منتر دیا تھا، آج میں ’شیو–شاہو–پھولے–امبیڈکر‘ کے اصولوں کے ساتھ ان کے نظریات کی وراثت کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جذبات سے پُر ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کی اچانک موت نے غم کا پہاڑ توڑ دیا ہے، لیکن عوام کی محبت اور اعتماد ہی ان کی اصل طاقت ہے اور وہ انصاف، مساوات اور ترقی یافتہ مہاراشٹر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پوری دیانت داری سے کام کرتی رہیں گی۔

این سی پی رہنماؤں کی مبارکباد

این سی پی کے سینئر رہنما اور مہاراشٹر کے وزیر چھگن بھجبل نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مہاراشٹر کو ایک خاتون وزیراعلیٰ بھی ملے گی۔ این سی پی کی رکن اسمبلی ثنا ملک نے اس تقرری کو ریاست کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنیترا پوار ہمیشہ سماجی بہبود اور خواتین کے فروغ کے لیے سرگرم رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز اجیت پوار اس وقت جاں بحق ہو گئے تھے جب انہیں لے جانے والا چارٹرڈ طیارہ بارامتی میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں ان کے ذاتی سکیورٹی افسر، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور دو پائلٹس بھی ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago