اسپورٹس

IPL 2026: آئی پی ایل 2026: ریان پراگ کو راجستھان رائلز کا کپتان بنائے جانے پر شری کانت نے اٹھا ئے سوال

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر کرشنماچاری شری کانت نے آئی پی ایل 2026 میں راجستھان رائلز کی جانب سے ریان پراگ کو کپتان بنانے کے فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ شری کانت نے کہا کہ ٹیم میں پراگ کے ساتھ “بادشاہ جیسا برتاؤ” کیا جا رہا ہے۔

فیصلہ  کوحیران کن قرار دیا

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شری کانت نے کہا کہ یہ فیصلہ حیران کن ہے، خاص طور پر اس وقت جب ٹیم میں ان سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فرنچائز کو اس طرح کے فیصلے لینے کا حق ہے، لیکن پراگ کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود انہیں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سیزن میں پراگ کی کارکردگی خاصی متاثر کن نہیں تھی، حالانکہ اس سے ایک سال قبل انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔ شری کانت کے مطابق کپتانی دینے کی اصل وجہ سب کو معلوم ہے، لیکن اس پر کھل کر بات نہیں کی جا رہی۔ واضح رہے کہ سنجو سیمسن کے چنئی سپر کنگز میں 18 کروڑ روپے میں ٹریڈ ہونے کے بعد پراگ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ اس ٹریڈ میں رویندر جڈیجا اور سیم کرن کا راجستھان رائلز میں شامل ہونا بھی شامل تھا۔

یشسوی جیسوال، دھرو جوریل اور جڈیجا جیسے ممکنہ کپتانوں کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟

شری کانت نے سوال اٹھایا کہ یشسوی جیسوال، دھرو جوریل اور جڈیجا جیسے ممکنہ کپتانوں کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ گزشتہ سال جب سیمسن زخمی تھے، تب پراگ نے آٹھ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، لیکن صرف دو میچ جتوا سکے۔ اس کے باوجود فرنچائز نے ان پر طویل مدتی کپتان کے طور پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ سیزن میں پراگ نے 166.52 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 393 رنز بنائے اور آئی پی ایل 2025 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ایک ہی اننگز میں لگاتار چھ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ٹیم میں تسلسل اور گہرائی کی کمی؟

آنے والے سیزن کے بارے میں شری کانت نے کہا کہ جیسوال اور سوریہ ونشی کی اوپننگ جوڑی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت ہے، جو اکیلے دم پر میچ جتانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں تسلسل اور گہرائی کی کمی ہے، جس کی وجہ سے پلے آف تک پہنچنا بھی یقینی نہیں، اور یہ فی الحال چیمپئن بننے والی ٹیم نظر نہیں آتی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

11 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago