اسپورٹس

Indian Premier League 2026: انڈین پریمیئر لیگ 2026: شبھمن گل–واشنگٹن سندر کی جوڑی کا دہلی میں کارنامہ، اس معاملے میں بنے ’نمبر-3‘

گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے بدھ کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے 14ویں میچ میں واشنگٹن سندر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 60 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔یہ گجرات ٹائٹنز کے لیے تیسرے وکٹ یا اس سے نچلے نمبر پر تیسری سب سے بڑی شراکت رہی۔ اس فہرست میں سرفہرست جوس بٹلر اور شرفین ردرفورڈ کی جوڑی ہے، جنہوں نے 2025 میں احمد آباد میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف 119 رنز جوڑے تھے۔ جبکہ ڈیوڈ ملر اور ہاردک پانڈیا نے 2022 کے کوالیفائر میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 106 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی تھی۔بدھ کو کھیلے گئے میچ میں اس شراکت کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ یہ گھر سے باہر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا دوسرا 200 سے زائد اسکور ہے۔

گجرات ٹائٹنز نے 9 مرتبہ 200 سے زیادہ اسکور بنایا

 گزشتہ سال جے پور میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹیم نے 209/4 کا اسکور بنایا تھا۔ احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز نے 9 مرتبہ 200 سے زیادہ اسکور بنایا ہے۔گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل تاریخ میں مجموعی طور پر 18 مرتبہ 200 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس دوران 13 بار احمد آباد، 3 بار دہلی اور ایک ایک بار جے پور اور ملن پور میں یہ کارنامہ انجام دیا گیا۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں گجرات ٹائٹنز نے 2.1 اوور میں سائی سدرشن کی صورت میں پہلا وکٹ گنوا دیا، جو 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بٹلر نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے

اس کے بعد کپتان شبھمن گل نے جوس بٹلر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ بٹلر نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ بعد ازاں گل نے واشنگٹن سندر کے ساتھ 104 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔

شبھمن گل کی کارکردگی

شبھمن گل 45 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ واشنگٹن سندر نے 32 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کے ساتھ 55 رنز بنائے۔ مخالف ٹیم کی جانب سے مکیش کمار نے سب سے زیادہ 2 وکٹ حاصل کیے، جبکہ لونگی اینگیڈی اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

44 minutes ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago