انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے سیزن کے حوالے سے ایک اہم اپڈیٹ سامنے آیا ہے جس کے بعد شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، تاہم مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ اب خبر ہے کہ اس بار شیڈول دو مرحلوں میں جاری کیا جائے گا، جبکہ پلے آف اور فائنل مقابلوں کے مقام کی بھی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل گورننگ کونسل نے سیزن 2026 کا شیڈول دو حصوں میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے میچوں کی تاریخوں کا اعلان 8 مارچ سے قبل متوقع ہے، جبکہ باقی مقابلوں کا پروگرام بعد میں منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں طے کرنا اور ممکنہ رکاوٹوں سے بچنا بتایا جا رہا ہے۔
شیڈول کے اعلان میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ بعض ریاستوں میں مجوزہ اسمبلی انتخابات ہیں۔ آسام، مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں انتخابات متوقع ہیں، تاہم ابھی تک ان کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔ آسام کے شہر گوہاٹی میں راجستھان رائلز اپنا ہوم گراؤنڈ استعمال کرتی ہے، جبکہ کولکاتا میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنے میچ کھیلتی ہے۔ اسی طرح چنئی میں چنئی سپر کنگز کا ہوم گراؤنڈ واقع ہے۔ انتخابی سرگرمیوں اور آئی پی ایل میچوں کے شیڈول میں ممکنہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے بورڈ محتاط انداز میں مکمل پروگرام کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
دوسری جانب بنگلورو کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو اس سیزن میں اپنے تمام ہوم میچز ایک بار پھر ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کرناٹک حکومت نے حال ہی میں اس کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ برس اسٹیڈیم کے قریب پیش آئے ایک حادثے کے بعد یہاں کوئی بڑا بین الاقوامی یا آئی پی ایل میچ منعقد نہیں ہوا تھا، تاہم اب حکومت اور فرنچائز انتظامیہ کے درمیان اتفاق رائے کے بعد کرکٹ کا سنسنی خیز ماحول دوبارہ لوٹ آئے گا۔
رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2026 کے پلے آف اور فائنل مقابلے بھی ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں منعقد کیے جائیں گے۔ چونکہ رائل چیلنجرز بنگلورو دفاعی چیمپئن ہے، اس لیے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی اسی میدان پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔ یوں بنگلورو اس سیزن میں آئی پی ایل کا سب سے بڑا مرکز بن کر ابھرے گا اور شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری…