اسپورٹس

آئی پی ایل 2026 کے درمیان ممبئی انڈینس سے الگ ہوا یہ تجربہ کار کرکٹر، 2010 سے ٹیم سے تھے وابستہ، خود پوسٹ کرکے دی جانکاری

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کا 19واں ایڈیشن جاری ہے، جس میں جمعرات کو ممبئی انڈینس نے پنجاب کنگس کو 6 وکٹ سے ہرایا۔ حالانکہ ممبئی پلے آف کی دوڑ سے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔ اس درمیان ٹیم کے ساتھ 2010 سے جڑے ہوئے رابن سنگھ فرنچائزی سے الگ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔

ممبئی انڈینس فرنچائزی سے الگ ہونے کے اعلان کے ساتھ رابن سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 (آئی ایل ٹی-20) کی ٹیم ایم اے ایمریٹس سے بھی ناطہ ختم کرلیا ہے۔ ان کے ٹیم کے ساتھ جڑے رہنے کے دوران ممبئی نے 5 بارآئی پی ایل ٹرافی جیتی۔

رابن سنگھ نے ایکس پرلکھا، “میں یہ بتانا چاہوں گا کہ میں نے باضابطہ طورپر ممبئی انڈینس سے اپنی راہیں الگ کرلی ہیں۔ حالانکہ میں 2022 سے ان کے آئی پی ایل اسٹاف کا حصہ نہیں تھا، لیکن اس سال تک میں ایمیریٹس لیگ میں بھی ان کی ٹیم کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔” انہوں نے مزید لکھا، “2010 سے شروع ہوئی میرے اس شاندار سفر کے دوران مجھے ملی حمایت کے لئے پورے ممبئی انڈینس فیملی اورسبھی مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس فرنچائزی کوآنے والے سالوں کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔”

رابن سنگھ کا کرکٹ کیریئر

سال 2010 سے ممبئی انڈینس کے ساتھ رابن سنگھ 2023 میں انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 کے پہلے ایڈیشن میں ایم اے ایمریٹس کے جنرل منیجرکے طورپرپڑے تھے۔ 2024 میں وہ ایم اے ایمریٹس کے ہیڈ کوچ مقررکئے گئے۔  62 سالہ رابن سنگھ نے ہندوستان کے لئے 136 ونڈے میچوں میں 236 رن بنائے اور69 وکٹ حاصل کئے۔ ونڈے میں ان کے نام ایک سنچری اور9 نصف سنچری ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے کھیلے واحد ٹسٹ میچ میں 27 رن بنائے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago