آئی پی ایل میں 2026 میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ وراٹ کوہلی کو دیپک چاہر نے ‘گولڈن ڈک’ پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد دیودت پڈیکل بھی 11 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان رجت پاٹیدار بھی بلے سے کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
جیکب بیتھل اچھی شروعات کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے
جیکب بیتھل اچھی شروعات کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 27 رنز بنا کر کوربن بوش کا شکار بنے۔ جیتیش شرما 12 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ٹم ڈیوڈ کو کوربن بوش نے پہلی ہی گیند پر ریان رکیلٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔کرنال پانڈیا نے ایک اینڈ سنبھالتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور 46 گیندوں پر 73 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ اپنی اس اننگز میں انہوں نے 4 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ بھونیشور کمار 2 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رسخ سلام 3 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست واپس لوٹے اور ٹیم کو جیت دلائی۔
ممبئی انڈینز کی کارکردگی
ممبئی کی جانب سے گیندبازی میں کوربن بوش نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیپک چاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ممبئی انڈینز نے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ٹیم کی شروعات خراب رہی اور ریان رکیلٹن کو بھونیشور کمار نے پہلے ہی اوور میں 2 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ روہت شرما 10 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
سوریا کمار یادو کی خراب فارم
سوریا کمار یادو کی خراب فارم اس میچ میں بھی برقرار رہی اور وہ کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ نمن دھیر اور تلک ورما نے چوتھی وکٹ کے لیے 57 گیندوں پر 82 رنز کی شراکت داری کی۔نمن دھیر 32 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ تلک ورما نے 42 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔آر سی بی کی جانب سے گیندبازی میں بھونیشور کمار نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ، رسخ سلام اور روماریو شیفرڈ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے…
ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…
سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…
ارون راج نے کہا کہ جب اسکیم کے آغاز کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے…
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے…