اسپورٹس

IPL 2026: کے کے آر سے شکست کے بعد مایوس ڈی سی کپتان اکشر پٹیل کی نظریں اب اگلے سیزن پر

انڈین پریمئر لیگ 2026 میں ڈی سی کو جمعہ کے روز اپنے ہوم گراؤنڈ ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (KKR) کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیزن کے 11ویں میچ میں ڈی سی کی یہ ساتویں ہار تھی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹیم کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔ کپتان اکشر پٹیل تو اب اگلے سیزن کی بات بھی کرنے لگے ہیں۔

میچ کے بعد اکشر پٹیل نے کیا کہا؟

میچ کے بعد اکشر پٹیل نے کہا،’’ٹیم توقعات کے مطابق رنز نہیں بنا سکی اور اسپن گیند بازوں نے کئی غلطیاں کیں۔ پچ جس طرح برتاؤ کر رہی تھی، اسے دیکھتے ہوئے اسپنرز کو زیادہ درست بولنگ کرنی چاہیے تھی۔ تاہم، میچ کا سب سے بڑا ٹرننگ پوائنٹ دو سے تین اوور کے اندر پانچ وکٹوں کا گر جانا رہا۔ وہیں سے ٹیم کا مومینٹم پوری طرح پھسل گیا اور مخالف ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ چنئی سپر کنگز کے خلاف مقابلے میں بھی ٹیم کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ اس میچ میں بھی شروعات اچھی رہی تھی، لیکن مسلسل وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ میں آ گئی تھی۔‘‘

مسئلے کا حل تکنیک سے زیادہ ذہنیت میں تبدیلی لانے سے ممکن

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل تکنیک سے زیادہ ذہنیت میں تبدیلی لانے سے ممکن ہوگا۔ جب وہ اور آشوتوش بیٹنگ کر رہے تھے، تو دونوں یہی سوچ رہے تھے کہ اگر انہوں نے غلطی کی تو نئے بلے باز کے لیے حالات مزید مشکل ہو جائیں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وکٹ گرنے کے بعد بلے باز کچھ دیر کریز پر رک کر دباؤ برداشت کریں اور شراکت داری بنانے کی کوشش کریں۔اکشر نے کہا، ’’آگے کی تیاریوں سے پہلے ٹیم اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرے گی۔ ابھی سفر لمبا ہے اور اگلے سیزن کی منصوبہ بندی بھی کرنی ہوگی۔ ٹیم مینجمنٹ بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کا بھی جائزہ لے گی اور ضرورت پڑنے پر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے اور حکمت عملی میں تبدیلی پر غور کرے گی۔‘‘ڈی سی کی اس سیزن میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر یہ پانچویں شکست تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی سی صرف 142 رنز بنا سکی تھی۔ فن ایلن کے 47 گیندوں پر بنائے گئے 100 رنز کی بدولت KKR نے 14.2 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا کر میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

5 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

24 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

30 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

34 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

53 minutes ago