Abhishek Banerjee first reaction on Suvendu Adhikari CM Oath: مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سیاسی بیان بازی تیزہوگئی ہے۔ بی جے پی لیڈرشوبھندوادھیکاری نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ عہدہ اوررازداری کا حلف لیا۔ وہ ریاست میں بی جے پی کے پہلے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ کولکاتا کے بریگیڈ پریڈ میدان میں منعقدہ شاندارتقریب میں گورنرآراین روی نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
ایک طرف بی جے پی نے اسے بنگال میں نئے سیاسی دورکی شروعات بتایا تووہیں دوسری طرف، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے الیکشن کے عمل کی شفافیت پرسنگین سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد الیکشن کمیشن، سرکاری ایجنسیوں اورانتخابی عمل کی شفافیت پرسوال اٹھائے ہیں۔ ابھیشیک بنرجی نے دعویٰ کیا کہ اس الیکشن میں تقریباً 30 لاکھ حقیقی رائے دہندگان کو مبینہ طورپر ووٹرلسٹ سے باہرکردیا گیا۔
ابھیشیک بنرجی کا بڑا الزام
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ پورے الیکشن کے دوران کئی سرکاری ایجنسیوں اورالیکشن کمیشن کا رویہ جانبدارانہ نظرآیا۔ انہوں نے کہا کہ جن جمہوری اداروں کو شفاف طریقے سے کام کرنا چاہئے تھا، ان کے کردار سے الیکشن کی شفافیت، ساکھ اورصاف ستھرائی پرسنگین سوالات کھڑے کئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…