عام طورپر کرکٹ کے میچ بڑے بڑے اسکور، چوکے، چھکے اور سنچریوں کے لئے یاد کئے جاتے ہیں، مگرآئی پی ایل 2026 میں رائل چیلنجرس بنگلورو بنام کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا میچ گولڈ کی چین کی وجہ سے سرخیوں میں آگیا۔ کولکاتا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں 192 رنوں کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ جب رائل چیلنجرس بنگلورو کا پہلا وکٹ گرا تو آرسی بی کے کھلاڑی دیودت پڈکّل نے ایمانداری کی مثال پیش کرتے ہوئے فینس کا دل جیت لیا۔ دراصل، یہ معاملہ رائل چیلنجرس بنگلورو کے کھلاڑی جیکب بیتھل سے جڑا ہے۔ 193 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کے لئے اننگ کی شروعات وراٹ کوہلی اور جیکب بیتھل نے کی تھی۔
آرسی بی کے کھلاڑی نے دکھائی ایمانداری
بنگلورو کی اننگ کے چوتھے اوورمیں جیکب بیتھل 12 گیندوں میں 15 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ کارتک تیاگی کی شارٹ پچ گیند پہلے بیتھیل کے ہاتھ اور پھر ہیلمٹ پرلگی۔ ہیلمٹ پرگیند لگنے کی وجہ سے جب جھٹکا جھلکا لگا تو گولڈ کی چین جیکب بیتھل کے گلے سے اترکرنیچے گرگئی تھی۔ بیتھل نے دھیان نہیں دیا کہ ان کی گولڈ کی چین پچ پرہی گرگئی ہے اور آوٹ ہونے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔ جب آرسی بی کے اگلے بلے باز دیووتّ پڈیکل بلے بازی کرنے آئے توانہوں نے پچ سے چین اٹھائی اور میچ آفیشلس کو دی۔
خراب فارم سے جدوجہد کررہے ہیں جیکب بیتھیل
فل سالٹ کے زخمی ہونے کے بعد جیکب بیتھیل کو رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم میں بطورسلامی بلے باز موقع ملا ہے۔ اب تک آئی پی ایل 2026 میں اپنی 6 اننگوں میں صرف 85 رن بناسکے ہیں۔ اب تک سیزن میں ان کا سب سے بہترین اسکور صرف 27 رن کا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…