قومی

Karnataka Govt Decision on Hijab: کرناٹک میں اب حجاب پہن کربھی اسکول جاسکیں گی لڑکیاں، بی جے پی حکومت کے فیصلہ کو کانگریس نے پلٹا

Karnataka Allows School Students To Wear Hijab: کرناٹک حکومت نے اسکولوں اورکالجوں میں ڈریس کوڈ سے متعلق 2022 میں جاری حکم واپس لیتے ہوئے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کرکے کہا ہے کہ یونیفارم لازمی رہے گی، لیکن طلبہ وطالبات کو”محدود روایات اورمذہبی علامات“ کو پہننے کی اجازت ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت طلباء اب اسکولوں اورکالجوں میں حجاب، پگڑی، جنیو، شیودھارا اوررودراکش پہن کرجاسکیں گے، بشرطیکہ یہ مقررہ یونیفارم کی تکمیل کریں اوراس کی بنیادی روح کومتاثرنہ کریں۔

حکومت نے کہا- داخلہ سے نہیں روکا جاسکتا

کرناٹک کی سدارمیا حکومت نے واضح کیا کہ کسی بھی طالب علم کو ان روایتی علامات کو پہننے کی وجہ سے کلاس، تعلیمی اداروں یا امتحان ہال میں داخلہ سے نہیں روکا جاسکتا۔ ساتھ ہی کسی طالب علم کو انہیں پہننے کے لئے مجبورنہیں کیا جائے گا اور نہ ہی زبردستی ہٹانے کے لئے مجبورکیا جاسکے گا۔

حکومت کے آرڈر میں کیا کہا گیا؟

آرڈرمیں کہا گیا کہ جہاں کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ 1983 ریاست کونظم وضبط برقراررکھنے کا اختیاردیتا ہے، وہیں اداروں کو بھی سیکولراورجامع ماحول کویقینی بنانا چاہئے۔ حکومت نے کہا کہ آئینی سیکولرازم کا مطلب انفرادی عقائد کی مخالفت نہیں ہے، بلکہ ادارہ جاتی غیرجانبداری اورغیرامتیازی سلوک ہے۔ آرڈرمیں بسونّا کے “اوانمّا” (وہ ہمارا اپنا ہے) کے اصول کا حوالہ دیا گیا کہ تعلیم سے کسی بھی طالب علم کومحروم نہیں کیا جانا چاہئے۔

فوری اثرسے نافذ ہوگا حکم

یہ حکم فوری طورپرنافذ ہوجائے گا اورتمام سابقہ ​​ادارہ جاتی احکامات اورمقامی قراردادیں جواس سے متصادم ہوں، خود بخود منسوخ ہوجائیں گی۔ تاہم، حکومت نے واضح کیا کہ قومی یا ریاستی سطح کے امتحانات کے دوران نافذ ہونے والے خصوصی لباس ضابطے برقراررہ سکتے ہیں۔ کمشنر آف اسکول ایجوکیشن اورڈائریکٹرآف پری یونیورسٹی ایجوکیشن کوریاست بھرمیں ان قوانین کے یکساں اورغیرامتیازی نفاذ کویقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

27 minutes ago

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

2 hours ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

3 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago