اسپورٹس

IPL 2026: بی سی سی آئی نے بدل دیا ڈی آرایس کا یہ ضابطہ، اب نہیں چلے گی ٹیموں کی ہوشیاری، یہاں جانئے تفصیل

آئی پی ایل کے نئے سیزن میں ابھی صرف دومیچ ہوئے ہیں اورایسے میں کئی نئے ضوابط سے متعلق ابھی بھی دھیرے دھیرے صورتحال واضح ہورہی ہے۔ آئی پی ایل-2026 میں کچھ نئے ضوابط نافذ کئے گئے ہیں توکچھ پرانے ضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ایسا ہی ایک بڑا فیصلہ ریویو سسٹم یعنی ڈی آرایس سے متعلق کیا گیا ہے، جس سے ٹیموں کی ہوشیاری پرروک لگ جائے گی۔ ڈی آرایس کے استعمال سے متعلق بی سی سی آئی نے یہ بڑی تبدیلی کی ہے، جس میں تھرڈ امپائر صرف اس فیصلے کی جانچ کرے گا، جس کے لئے اپیل کی گئی ہے۔ یعنی ایک ڈی آرایس پراب سے صرف ایک ہی چیک ہوگا۔

کرک بزکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا سیزن شروع ہونے سے پہلے سبھی 10 کپتانوں کی میٹنگ میں اس تبدیلی کی جانکاری دی گئی۔ اس سے متعلق بی سی سی آئی میں میچ ریفری کے ہیڈ جواگل شری ناتھ اورامپائرہیڈ نتن مینن نے ٹیموں کواس کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا اوربتایا کہ ان کا کیسے استعمال کیا جانا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ تبدیلی اصل میں ہے کیا اوریہ کیسے نافذ ہوگا۔

اب کیا ہوگا ڈی آرایس کے مطابق فیصلہ؟

اصل میں گزشتہ سیزن تک ڈی آرایس ریفرل کے معاملے میں جس فیصلے کے خلاف اپیل ہوتی تھی، اس کے ساتھ ہی امپائردیگر جانچ بھی کرتا تھا۔ مثلاً کیچ کی اپیل خارج ہونے پرجب فیلڈنگ ٹیم ڈی آرایس لیتی تھی، تواس کے ساتھ وائڈ بال کی جانچ بھی ہوتی تھی۔ مگراب ایسا نہیں ہوگا۔ اب اگرفیلڈنگ ٹیم نے کیچ کے لئے اپیل کی ہے تو ٹی وی امپائرصرف اس پر ہی اپنا فیصلہ سنائے گا۔ اگربلے بازکویہ لگتا ہے کہ اس کا بلّا گیند پرنہیں لگا تھا اوراسے وائڈ دیا جانا چاہئے تھا، تواسے خود بھی ڈی آرایس ریفرل کی اپیل کرنی ہوگی۔ مگراس میں ایک اہم پہلو یہ ہے کہ بلے باز کو بھی یہ اپیل شروعات میں ملے 15 سیکنڈ کے اندرکرنی ہوگی۔ ٹی وی امپائر کا فیصلہ آنے کے بعد دوبارہ اپیل کے لئے الگ سے 15 سیکنڈ نہیں ملیں گے۔

کنکشن کے ضوابط میں بھی ہوئی تبدیلی

اس کے علاوہ بھی کچھ دیگرضوابط میں چھوٹے، لیکن اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ایک بڑا فیصلہ کنکشن سبسٹی ٹیوٹ سے متعلق بھی کیا گیا ہے۔ کسی کھلاڑی کوکنکشن کی وجہ سے اگرتبدیلی کی نوبت آتی ہے تواس کی جگہ ویسا ہی کھلاڑی ٹیم میں آئے گا، لیکن اس کا سلیکشن بھی انہیں 5 میں سے کی جائے ی، جن کوشروعات میں امپیکٹ سبسٹی ٹیوٹ کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ اگروکٹ کیپرکو بدلنے کی نوبت آتی ہے توانہیں میچ کے لئے منتخب کئے گئے اسکواڈ میں سے ہی کسی کو یہ ذمہ داری دی جائے گی۔ اگرکوئی غیرملکی کھلاڑی کنکشن سے جدوجہد کرتا ہے تواس کے بدلے غیرملکی کھلاڑی تبھی آپائے گا، اگرپلیئنگ الیون میں صرف تین غیرملکی کھلاڑی تھے، نہیں تو ہندوستانی کھلاڑی ہی اس کی جگہ لے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

8 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

9 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

10 hours ago