دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2025 میں لکھنو سپرجائنٹس کو دوسری بار ہرا دیا۔
دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپر جائنٹس کو اسی کے گھرپر8 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لکھنو کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 159 رن بنائے تھے، جواب میں دہلی کی ٹیم نے 18ویں اوور میں 8 وکٹ باقی رہتے ہوئے اس ہدف کو حاصل کرلیا۔ دہلی کے لئے اسٹار بلے باز 57 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹے۔ یہ دہلی کیپٹلس کی 8 میچوں میں چھٹی جیت ہے۔ آئی پی ایل میں آج لکھنوسپرجائنٹس اور دہلی کیپٹلس کی ٹیموں کے درمیان سخت ٹکردیکھنے کی امید کی جارہی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ کھیلا گیا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے مقابلے میں دہلی کی ٹیم نے بازی ماری تھی اور دوسرے میچ میں بھی دہلی کیپٹلس کو ہی جیت ملی۔
دہلی کیپٹلس کو 160 رنوں کا ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں اسے تیز شروعات تو ملی، لیکن کرون نائر15 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور ابھیشیک پوریل نے مل کرلکھنو سپرجائنٹس کے گیند بازوں کی جم کردھنائی کی اور 69 رنوں کی اہم شراکت کی۔ کے ایل راہل کا رکنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایسے میں انہوں نے کپتان اکشرپٹیل کے ساتھ مل کر 56 رنوں کی شراکت کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
کے ایل راہل کا ڈبل دھمال
کے ایل راہل نے اس میچ میں 42 گیندوں میں ناٹ آوٹ 57 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی۔ یہ موجودہ سیزن میں ان کی تیسری نصف سنچری ہے اور ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں 5 ہزار رن مکمل کرلئے ہیں۔ راہل اب تک آئی پی ایل 2025 میں 7 اننگوں میں 323 رن بناچکے ہیں اور 64.6 کے شاندار اوسط سے رن بنا رہے ہیں۔
مکیش کمارنے دکھایا جلوہ
دہلی کیپٹلس کی جیت کی بنیاد مکیش کمارنے رکھ دی تھی۔ انہوں نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں صرف 33 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے مچیل مارش، عبدالصمد، آیوش بدونی اور لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت کا وکٹ لیا۔ ان کے علاوہ دہلی کے لئے دمشتا چمیرا اورمچیل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ دہلی کو گزشتہ میچ میں گجرات نے شکست دی تھی، لیکن اب لکھنو سپرجائنٹس کوہراکر اس نے ایک بار پھر جیت کے راستے پرواپسی کرلی ہے۔
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…
قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…