اسپورٹس

IPL 2024: ایم ایس دھونی کی فٹنس بڑھتی عمر کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے، ماہی نے اپنے لمبے بالوں والے انداز سے مچا دی ہے ہلچل

IPL 2024: اس بار مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل 2024 میں لمبے بالوں کے ساتھ اپنے پرانے روپ میں نظر آئیں گے۔ دھونی کا یہ لمبے بالوں والا انداز ان کے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے دوران دیکھا گیا تھا جسے شائقین نے بہت یاد کیا۔ لیکن فی الحال چنئی سپر کنگز کے کپتان نے وہی پرانا انداز اپنایا ہے۔ ایسے میں شائقین میدان پر بھی ان کا وہی انداز دیکھ سکتے ہیں۔

42 سالہ دھونی لمبے بالوں کے ساتھ اور بھی فٹ نظر آرہے ہیں۔ ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ آنے والے سیزن کے لیے پریکٹس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ دھونی کی فٹنس بڑھتی عمر کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اس بار چنئی سپر کنگز کے کپتان پچھلے سیزن کے مقابلے زیادہ فٹ نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دھونی لمبے بالوں کے ساتھ ہیئر بینڈ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر آسٹریلوی بلے باز اور دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کی ہے۔ وارنر کو دھونی کا بینڈ بہت پسند آیا۔

یہ بھی پڑھیں- WPL 2024: ایلس پیری نے خطرناک گیند بازی کے بعد بلے بازی میں دکھایا دم، ممبئی انڈینس کو ہراکر پلے آف میں پہنچ آرسی بی

گزشتہ سیزن چنئی سپر کنگز کو بنایا تھا چیمپئن

آپ کو بتاتے چلیں کہ چنئی سپر کنگز نے دھونی کی قیادت میں گزشتہ سیزن (آئی پی ایل 2023) جیتا تھا۔ چنئی کی ٹیم نے ٹائٹل میچ میں اس وقت کی دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کو شکست دی تھی۔ رویندرا جڈیجا نے ٹیم کے لیے وننگ چار لگائے تھے۔ 2023 میں، CSK نے دھونی کی کپتانی میں پانچویں IPL ٹرافی جیتی۔ چنئی نے پہلی بار دھونی کی کپتانی میں 2010 میں آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔ حالانکہ یہ ٹیم پہلے سیزن یعنی آئی پی ایل 2008 میں بھی فائنل میں پہنچی تھی لیکن اسے راجستھان رائلز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago