اسپورٹس

IPL 2024: دھونی کا ‘اسٹار’ بولر آئی پی ایل 2024 سے پہلے ناکام، چنئی سپر کنگز کی مشکلات میں اضافہ

IPL 2024: مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز (CSK) دفاعی چیمپئن کے طور پر آئی پی ایل 2024 میں داخل ہوگا۔ CSK نے گزشتہ سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 میں فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ لیکن 17 ویں سیزن کے شروع ہونے سے پہلے ہی چنئی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ درحقیقت ٹیم کے ‘اسٹار’ تیز گیند باز متھیشا پتھیرانا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پتھیرانا نے انتہائی ناقص باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 14 کی اکانومی کے ساتھ 4 اوورز میں 56 رنز خرچ کیے۔ اس دوران سری لنکن فاسٹ بولر نے صرف 1 وکٹ حاصل کی۔

پتھیرانا دھونی کے لیے ایک اہم تیز گیند باز ہیں۔ ماہی نے آئی پی ایل 2023 میں پتھیرانا کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا تھا، جو چنئی کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوا۔ لیکن اب آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے پہلے پتھیرانا کی خراب فارم نے چنئی سپر کنگز کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

یہ تھی 2023 میں کارکردگی

پتھیرانا نے 2023 کے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے 12 میچ کھیلے، جس میں انہوں نے شاندار بولنگ کی اور 19.53 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے 8.01 کی اکانومی پر رنز خرچ کیے تھے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا اس بار بھی پتھیرانا چنئی کے لیے کمال کر پاتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Women Premier League 2024: دہلی کی جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل بن گیا دلچسپ، ویمنز پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں RCB کہاں ہے؟

اب تک ایسا رہا بین الاقوامی کیریئر

پتھیرانا سری لنکا کے لیے سفید گیند سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو اگست 2022 میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی کے ذریعے کیا۔ اب تک وہ 12 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ ون ڈے کی 12 اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے، پتھیرانا نے 36.23 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ان کے بہترین اعداد و شمار 4/32 رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکن فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 5 اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ اس عرصے کے دوران ان کا بہترین باؤلنگ فیگر 4/24 رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago