-بھارت ایکسپریس
IPL 2024 Auction: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متعلق دبئی میں آکشن کا عمل چل رہا ہے۔ سبھی 10 ٹیمیں کھلاڑیوں کو خریدنے کی بولی لگا رہی ہیں۔ اب تک کے آکشن میں آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے پلیئر بن گئے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 20.50 کروڑ میں پیٹ کمنس کو اپنے ساتھ جوڑا۔ ان کا بیس پرائز 2 کروڑ روپئے تھا۔ اس طرح سے پیٹ کمنس اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد نے اس آسٹریلیائی سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ پربھی اپنا داؤں لگایا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپئے میں اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کا بیس پرائز 2 کروڑ روپئے تھا۔
آسٹریلیائی کھلاڑی پیٹ کمنس نے چنئی سپرکنگس کے لئے پہلی بولی لگانی شروع کی۔ اس کے بعد ممبئی انڈینس نے بولی لگانی شروع کی۔ ان دونوں کے درمیان 4.80 کروڑ روپئے تک بولی لگی۔ اس کے بعد آرسی بی گیم میں آگئی۔ چنئی سپرکنگس 7.60 کروڑ روپئے تک بولی میں رہی۔ اس کے بعد سن رائزرس حیدرآباد نے ٹکرلینی شروع کی۔ آخر میں سن رائزرس حیدرآباد نے بازی مارلی۔
چنئی نے مشیل پرکروڑوں کی بوچھار
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈرڈیرل مشیل کا بیس پرائز ایک کروڑ روپئے تھا۔ ان پر پہلی بولی دہلی کیپٹلس نے لگائی۔ اس کے بعد پنجاب کنگس نے بولی لگانی شروع کی۔ اس کے بعد چنئی نے بولی لگانی شروع کردی۔ آخر میں چنئی سپرکنگس نے بازی مارتے ہوئے مشیل کوخرید لیا۔ چنئی سپرکنگس نے مشیل کو 14 کروڑ روپئے میں خریدا۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…