-بھارت ایکسپریس
Congress Alliance Committee: انڈیا الائنس کی میٹنگ سے ٹھیک پہلے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے قومی اتحاد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس میں پانچ سینئرلیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل، سلمان خورشید، مکل واسنک اور موہن پرکاش کو شامل کیا گیا ہے۔ مکل واسنک کو کمیٹی کا کنوینربنایا گیا ہے۔
اشوک گہلوت اوربھوپیش بگھیل کو ایسے وقت میں کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جب حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں کانگریس کی حکومت تھی۔ اس کے بعد سے ہی دونوں لیڈران کو قومی سطح پر اہم ذمہ داری دیئے جانے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔
آج (منگل، 19 دسمبر) دہلی میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ بھی ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یوپی، دہلی، کیرلا اورمغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کرنی ہے۔ ایسے میں کانگریس نے کمیٹی تشکیل کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…