Prothom Alo کی رپورٹ کے مطابق، شکیب الحسن نے فراہمی کے سبب آئی پی ایل 2023 سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے لئے ہوئے منی آکشن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 1.5 کروڑ روپئے کے بیس پرائز پر ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔ اس سے پہلے شکیب الحسن 2012 سے 2014 تک کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا حصہ تھے۔ سال 2021 میں بھی شکیب الحسن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا حصہ تھے، تب فرنچائزی نے انہیں 3.20 کروڑ روپئے کی قیمت پر خریدا تھا۔ اس سال شکیب الحسن نے 8 میچوں کی 6 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے 47 رن بنائے تھے اور گیند بازی میں 46.75 کی اوسط سے 4 وکٹ حاصل کئے تھے۔
شکیب الحسن کا آئی پی ایل اور انٹرنیشنل کیریئر
سال 2011 میں اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والے شکیب الحسن اب تک اپنے آئی پی ایل کیریئر میں کل 71 میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی 52 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 19.82 کی اوسط اور 124.49 کے اسٹرائیک ریٹ سے 793 رن بنائے ہیں۔ وہیں گیند بازی میں شکیب الحسن نے 70 اننگوں میں 29.19 کی اوسط سے کل 63 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس میں ان کی اکنامی 7.44 کی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Premier League 2023: اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے ناظرین کے لئے جاری ہوئی وارننگ، پوسٹر لہرانے پر ہوئی کارروائی
واضح رہے کہ بنگلہ دیش سے کھیلنے والے شکیب الحسن اب تک اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں کل 65 ٹسٹ، 230 ونڈے اور 115 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ تینوں ہی فارمیٹ، یعنی انٹرنیشنل کیریئر میں شکیب الحسن بلے بازی کرتے ہوئے 13798 رن بنا چکے ہیں۔ وہیں گیند بازی میں انہوں نے 668 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…