اسپورٹس

India vs Pakistan Match: پاکستان کے اسٹارگیند باز نے ہندوستان سے میچ سے متعلق کیا بڑا دعویٰ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

ایشیا کپ 2025، آئندہ ماہ یعنی 9 ستمبرسے 28 ستمبرکے درمیان کھیلا جانا ہے۔ ٹورنا منٹ میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان تین مقابلے کھیلے جاسکتے ہیں۔ لیگ اسٹیج میں 14 ستمبرکواورپھرسپر-4 مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان طے ہے۔ ان دومیچوں سے متعلق پاکستان کے تیزگیند بازحارث رؤف نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اس کا ویڈیوسوشل میڈیا پرجم کروائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیومیں پاکستان کے تیزگیند بازحارث رؤف ہندوستان کوہرانے کی بات کررہے ہیں۔ ویڈیومیں کوئی حارث رؤف سے پوچھتا ہے کہ ہندوستان اورپاکستان ایشیا کپ میں 2 بارمدمقابل ہوسکتی ہے۔ اس پروہ کہتے ہیں کہ دونوں اپنے ہی ہیں۔ انشاء اللہ۔

پاکستانی فینس اس ویڈیوکوجم کرشیئرکررہے ہیں۔ وہیں ہندوستانی فینس بھی اس پرمسلسل ردعمل ظاہرکررہے ہیں۔ ایشیا کپ 2025 میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 ستمبرکویواے ای سے کھیلے گی۔ لیگ اسٹیج میں ٹیم انڈیا کل تین میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ 10 ستمبرکویو اے ای سے، دوسرا میچ 14 ستمبرکوپاکستان سے اورپھرتیسرا میچ 19 ستمبرکوعمان سے ہوگا۔

ایشیا کپ کے لئے 6 ممالک نے کیا اپنی ٹیم کا اعلان

ابھی تک 2025 ایشیا کپ کے لئے ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ اورعمان نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ وہیں، سری لنکا اوریواے ای نے ابھی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان دونوں ممالک کو بھی 30 اگست سے پہلے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوگا۔ ایسے میں کسی بھی وقت دونوں ممالک اپنی ٹیم کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کے لئے ٹیم انڈیا- سوریہ کماریادو(کپتان)، شبھمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارش دیپ سنگھ، شیوم دوبے، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، کلدیپ یادو، سنجوسیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ۔

ایشیا کپ 2025 کے لئے پاکستانی ٹیم- سلمان علی آغا (کپتان)، ابراراحمد، فہیم اشرف، فخرزماں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، صاحب زادہ فرحان، سیم ایوب، سلمان مرزا، خوش دل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

52 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago